غزہ سے عازمین حج کا پہلا قافلہ مصر کے راستے سعودی عرب روانہ

غزہ سے عازمین حج کا پہلا قافلہ مصر کے راستے سعودی عرب روانہ

غزہ(اے پی پی) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے عازمین حج کا پہلا قافلہ مصر کے راستے سعودی عرب روانہ ہوگیا۔مرکز اطلاعات فلسطین کے(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

مطابق فلسطینی محکمہ اوقاف کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ سے عازمین حج کا 3321 عازمین پر مشتمل قافلہ مصر کے راستے حجاز مقدس روانہ ہوگیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں وسطی غزہ، دیر البلح، خان یونس اور رفح کے عازمین حج کتیبہ گراؤنڈ میں جمع ہوئے جہاں انہیں بسوں کے ذریعے مصر روانہ کیا گیا۔عازمین حج مصر میں قاہرہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

فلسطینی عازمین حج کو مسلسل چار دن تک قاہرہ سے سعودی عرب کے لیے بھیجا جائے گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر