پی ٹی آئی کے نومنتخب ایم پی اے سمیت 8 ملزمان کے ریمانڈ میں 3روز ہ توسیع

پی ٹی آئی کے نومنتخب ایم پی اے سمیت 8 ملزمان کے ریمانڈ میں 3روز ہ توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ندیم عباس باراسمیت 8ملزموں کے ریمانڈ میں مزید3روز کی توسیع کرتے ہوئے انہیں پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔انسداد (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

دہشت گردی کی عدالت میں گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب ایم پی اے ندیم بارا کے علاوہ جہانگیربارا،ملک بشارت اورمنظورسمیت8ملزموں کو عدالت پیش کیاگیا،پولیس نے ملزموں کاجسمانی ریمانڈختم ہونے پرانسداددہشت گردی عدالت پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ندیم عباس باراودیگرملزمان نے فائرنگ اورپولیس پرتشدد کیا،ملزموں نے مزید تفتیش کرنی ہے لہذا ان کا مزید ریمانڈ دیا جائے ،عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد مذکورہ بالا حکم جاری کردیا ہے ۔عدالتی سماعت کے موقع پر ندیم عباس بارا کے بھائی طارق بار نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ عدالت کے باہر احتجاج کیا ،طارق بارا نے کا کہنا تھا کہ ان کے بھائی ندیم عباس باراودیگرملزمان پرفائرنگ ،پولیس پرتشدد کے الزامات جھوٹے ہیں،میرے بھائی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے ،ندیم عباس بارا سمیت دیگر پی ٹی آئی کے کارکنوں پربے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا ہے،فائرنگ کی ویڈیوپرانی اورجعلی ہے،پولیس پرتشدد نہیں کیا ،اب صلح پرمجبور کررہی ہے،ندیم عباس باراپولیس گردی کاشکار بنے ہیں۔علاوہ ازیں عدالتی حکم پر بیلف نے تھانہ گرین ٹاؤن میں چھاپہ مار کر پی ٹی آئی کے کارکن عاطف کو پولیس کی حراست سے بازیاب کرالیا، عدالتی بیلف نے پی ٹی آئی کے کارکن عاطف کوایڈیشنل سیشن جج علی رضا کی عدالت میں پیش کیا جہاں پولیس کی جانب سے موقف اختیار کیا گیاکہ عاطف کے خلاف تھانہ نواب ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے ، عاطف کے وکیل فیصل باجوہ نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے پی ٹی آئی کے کارکن کوبغیر گرفتاری ڈالے غیر قانونی طور پر حراست میں رکھاہواتھا،ذمہ دار وں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے ، عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔
ریمانڈ توسیع