ملتان سمیت مختلف شہروں میں تقریبات، شمعیں روشن

ملتان سمیت مختلف شہروں میں تقریبات، شمعیں روشن

ملتان‘ خانیوال‘ رحیم یار خان‘ ڈیرہ غازیخان‘ راجن پور‘ بہاولنگر‘ وہاڑی (وقائع نگار‘ نمائندگان) ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے تمام شہروں میں یوم شہدائے پولیس کے موقع پر ورثا سے اظہار یکجہتی کیلئے تقریبات کا اہتمام کیا گیا اور رات گئے شمعیں روشن کی گئیں۔ ملتان سے وقائع نگار کے مطابق (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

ملتان پولیس لائن آڈیٹوریم میں پولیس شہداء ڈے کی مناسبت سے تقریب کا انعقادکیا گیا۔آر پی او ملتان ابوبکر خدابخش،سی پی او ملتان منیر مسعود مارتھ،ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک،کمشنر ملتان ارشاد کیانی تقریب میں پہنچ گئے۔ایس ایس پی آپریشنز ملتان توصیف حیدر،ایس ایس پی انوسٹی گیشن امیر تیمور،ایس ایس پی موٹروے پولیس ملتان سیکٹرچوہدری غلام جعفر سمیت دیگر نے تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں پولیس شہداء کی فیملز سمیت سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے واکے افراد نے بھی شرکت کی۔ پولیس لائن میں تقریب کا آغاز یادگار شہدا پر سلامی کے ساتھ کیا گیا۔ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ سلامی کے موقع پر آر پی او ابوبکر خدا بخش، سی پی او منیر مسعود مارتھ موجود تھے۔ یوم شہدا کی سلامی میں کمشنر ارشاد کیانی اور ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک کی خصوصی شرکت کی۔ سلامی کے بعد آڈیٹوریم میں تقریب کا آغاز کیا گیا۔ ایس پی کینٹ زنیرا اظفر،ڈی ایس پی ٹریفک پولیس ہیڈ کوارٹر عطیہ ناہید جعفری،ڈی ایس پی شبینہ کریم کی بھی تقریب میں شرکت۔تقریب میں اے ایس پیز،ڈی ایس پیز ،انسپکٹرز اور دیگر بھی شریک۔سی پی او ملتان منیر مسعود مارتھ نے تقریب کی میزبانی کے فرائض سرانجام دئیے۔تقریب میں تلاوت کلام پاک قاری عبدالغفار نے کی ۔تقریب میں شہداء کیلئے تیار کیا گیا ملی نغمہ ملٹی میڈیا اسکرین پر پیش کیا گیا۔ملی نغمہ کے دوران ملتان پولیس کے 38شہداء پولیس کی تصاویر بھی دکھائی گئیں۔شہداء پولیس کی شہادت کا دن اور مقام کے حوالے سے بھی بتایا گیا۔تقریب میں آئی جی پنجاب پولیس سید کلیم امام کا یوم شہداء کے دن کے حوالے سے ویڈیو بیان چلایا گیا۔یوم شہداء کی مناسبت کے لحاظ سے تقریب میں سکرپٹ بھی پیش کیا گیا۔تقریب میں شریک شہدائے ملتان پولیس کے اہلخانہ نے خطاب کیا۔شہدائے پولیس کے اہلخانہ نے اپنے پیاروں کی قربانیوں کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ادبی شخصیت شاعر شاکر حسین شاکر نے تقریب سے خطاب کیا۔ ڈپٹی کمشنر ملتان مدثر ریاض ملک نے تقریب سے خطاب کیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری عبدالقیوم نے تقریب سے خطاب کیا۔آرپی او ملتان ابوبکر خدا بخش نے تقریب سے خطاب کیا۔ تقریب میں شریک شہدائے پولیس کی فیملز اور بچوں میں تحائف تقسیم کیے گئے۔ تقریب میں شریک شہدائے پولیس کی فیملز اور بچوں کے لئے کھانے کا اہتمام کیا گیا۔ شہدائے پولیس پر پوری قوم کو فخر ہے۔محکمہ پولیس شہریوں کے جان ومال کی حفاظت کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔ خانیوال سے بیورونیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل محتار کی ہدایت پر پولیس لائن میں شہداء پولیس کوخراج تحسین پیش کرنے او رشہداء پولیس کے ورثاء کیساتھ اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں ایس پی انوسٹی گیشن محمد بہار شاہ ‘ڈی ایس پی کبیروالا منصور عالم ‘سی آئی اے انچارج مہر سعید احمد ‘ایس ایچ اوز سمیت دیگر پولیس افسران و اہلکاران نے بھرپور شرکت کی ۔ تقریب کا باقاعدہ آغا ز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت قاری کریم بخش نے حاصل کی اس کے بعد نعت رسول مقبول ؐپیش کی گئی ۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض ایس ایچ ا وتھانہ سٹی محمد اشرف نے سرانجام دئیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن محمد بہار شاہ نے کہا کہ شہداء پولیس کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں محکمہ کا ہر افسر او رجوان شہداء پولیس پر فخر کرتا ہے میں شہداء پولیس کے ورثاء کو سیلوٹ پیش کرتاہوں ۔بعدازاں شہداء پولیس کے ورثاء کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا او رانہو ں نے پولیس افسران اور سول سوسائٹی کے ہمراہ یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے درجات بلندی کے لیے خصوصی دعا ئیں کی ۔قبل ازیں شہداء پولیس کے ورثاء میں انعامات تقسیم کیے گئے او رکھانا دیا گیا ۔ رحیم یار خان سیبیورونیوزکے مطابق ڈی پی او محمد اطہر وحید نے کہا کہ پولیس وہ فورس ہے جو قربانیاں دینے کے بعد بھی پورے جوش و جذبے کے ساتھ اپنے فرائض کی ادائیگی کے لئے موجود ہے ۔ جنہوں نے اپنے جگر گوشوں ، سہاگوں اور سہاروں کی قربانی دی اور جو آپنے آج کو ملک و قوم کے کل کے لئے قربان کر گئے و ہ قابل فخر و لائق تحسین ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم شہداء پولیس کے موقع پر رحیم یار خان پولیس کے شہداء انسپکٹر تبسم ورک ، سب انسکپٹر محمد ارشد ، اے ایس آئیز غلام علی ، نذیر احمد ، اللہ بچایا ، حسن محمود غوری ، ہیڈ کانسٹیبلان خورشید احمد ، بشیر احمد ، کانسٹیبلان محمد مجاہد ، شفقت محمود ، محمد اقبال ، جمیل شاکر ، محمد اکرم ، محمد بوٹا ، ندیم اختر ، محمد ادریس ، محمد یعقوب ، محمد ارشد ، محمد اسلم ، محمد رشید ، حبیب احمد ، طارق اقبال ، لیاقت علی ، داؤد احمد ، عبدالغفور ، سرفراز احمد ، اختر حسین ، ریاض حسین کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر لیاقت شہید کے بیٹے شہباز احمد نے کہا کہ میرا باپ چھوٹو بکھرانی سے مقابلہ کے دوران شہید ہوا جس پر انہیں فخر ہے کہ وہ شہید کا بیٹا ہے ، شہادت کے بعد ہمیں تمام پیکجز ملے شہید والد کی تنخواہ ، بھائی کو نوکری ملی اور ہمیں ہر موقع پر محکمہ پولیس یاد رکھتا ہے اور کبھی فراموش نہیں کیا ۔ ممبر ضلعی امن کمیٹی خواجہ محمد ادریس‘ ممبر ضلعی امن کمیٹی ریاض احمد نوری‘ وائس چانسلر آئی ٹی یونیورسٹی محمد اطہر نے اپنے خطاب میں شہداء پولیس کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ طلبہ کی تربیت اس بنیاد پر کر رہے ہیں کہ وہ کل ملک و قوم کی بقاء و ترقی میں حائل کسی رکاوٹ کو دور کرنے میں کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہ کریں ۔ اس موقع پر ڈی پی او محمد اطہروحیدنے ایس پی انوسٹی گیشن محمد انور چشتی ، ایم ایس شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر غلام ربانی ، وائس چانسلر آئی ٹی یونیورسٹی محمد اطہر ، صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز چوہدری محمد اکرام ، ممبران ضلعی امن کمیٹی خواجہ محمد ادریس ، ریاض احمد نوری ، اکبر علی شاہین ، اے ایس پی ڈاکٹر محمد شعیب ، اسسٹنٹ کمشنر رحٰم یار خان حرا رضوان ، پرنسپل خواجہ فرید کالج محمد اجمل بھٹی ، ڈی ایس پیز محمد فیاض ، مامون الرشید ، ثناء اللہ ، شبیر احمد و دیگر نے شہداء کے ورثاء کو تحائف پیش کئے ۔ جبکہ تقریب میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ایس ایچ او تھانہ ائیر پورٹ شبیر احمد نے سر انجام دئیے ۔ قبل ازیں شہداء کے ورثاء کو ان کے تھانے کے ایس ایچ اوز پورے احترام کے ساتھ اپنے ہمراہ لائے جہاں پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے ڈی پی او محمد اطہر وحید اور انہیں جنرل سلامی پیش کی ۔ تقریب میں چئیرمین موبائل امن کمیٹی مولانا عبدالراؤف ربانی ، انجمن تاجران ریلوے روڈ ، بانو بازار اور پھول مارکیٹ چوہدری محمد بوٹا طاہر ، صدر محمد اسلام نورانی ، جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مبشر نذیر لاڑ ، سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر شہداء کے ورثاء کو ظہرانہ بھی دیا گیا ۔ اس موقع پر ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس محترمہ فرحت حمید قریشی نے تقریب میں شامل پٹرولنگ پولیس کے شہید کانسٹیبل غلام محی الدین کی والدہ اور بھائی کو تحائف دئیے ۔ دریں اثناء انسپکٹرجنرل موٹروے پولیس عامرذوالفقاراورڈپٹی انسپکٹرجنرل ارسلان ملک کی ہدایات پرموٹروے پولیس سیکٹرسنٹرل تھری کے تمام دفاترمیں یوم شہداء کے موقع پرموٹروے پولیس کے شہداء کے ایصال ثواب کے لیے سیکٹرکمانڈرچوہدری عطاء محمدنے قرآن خوانی کااہتمام کیایوم شہداء کے موقع کی مناسبت سے سیکٹرکمانڈرچوہدری عطاء محمدشہداء کی قبرپرحاضری دی اوردعاکی بعدازاں موٹروے پولیس کے شہداء کے گھرپرگئے اوراہلخانہ کوتحائف پیش کیے اس موقع پرچوہدری عطاء محمدنے کہاکہ شہداء پولیس نے اپنے فرض کی ادائیگی اوراس ملک کے لیے اپنی جان کانذرانہ دیا‘ موٹروے پولیس کے افسران وملازمین مقروض وممنون ہیں اورہروقت آپ لوگوں کے ساتھ ہیں کسی بھی مشکل یاضرورت میں آپ بلاجھجھک ان کے دفترمیں آسکتے ہیں ‘ شہداء کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ڈیرہ غازیخان سے سٹی رپورٹرکے مطابقشہدا پولیس کی قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں جاسکتا، شہداء پولیس کی جرا ت و بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں وطن کی خاطر جانیں قربان کرنے والے ہمارے محسن ہیں اور ہم ان کو عظمت وجرات ایک دن رنگ لائے گی اور ملک کے دشمن نیست و نابود ہونگے یہ بات ایس پی انوسٹی گیشن محمد ظفر بزدار نے پولیس لائن میں یوم شہدائے پولیس کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب کے دوران شہداء پولیس کے لواحقین سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب سے پہلے شہدائے پولیس کو چاق و چوبند دستے نے یاد گار شہداء پرسلامی پیش کی اور شہداء پولیس، وطن کی حفاظت اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے دوران شہید ہونے والوں کے لئے خصوصی دعا کی گئی اس موقع پر مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان علی اکبر بھٹی، ریٹائیرڈایس پی پرویز ترین، معروف سرائیکی شاعر عزیز شاہد ضلع بھر کے ایس ایچ اوز، انچارج ہائے مدات و دیگر پولیس افیسران و ملازمان ومعززین علاقہ اور شہدا ء پولیس کے لواحقین موجود تھے۔ ایس پی انوسٹی گیشن محمد ظفر بزدار نے کہا کہ شہداء پولیس کے لواحقین کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں گے اور ان کے لئے میرے آفس کے دروازے ہر وقت کھلے ہوئے ہیں وہ جب چاہئیں آ سکتے ہیں ہم شہدا ء پولیس کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے تقریب کے آخر میں شہدا پولیس کے بچوں اور لواحقین میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔مزید براں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان علی اکبربھٹی نے کہا ہے کہ پولیس فور س نے امن و امان کے قیام کیلئے قربانیاں دیں‘ ہم شہداء کے مقروض ہیں ۔آج کا دن منانے کا مقصد ان کی قربانیوں کا اعتراف کرنا ہے۔ انہوں نے یہ بات کمشنر کی نمائندگی کرتے ہوئے پولیس لائن میں سالانہ یوم شہداء تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ایس پی انوسٹی گیشن ظفر بزدار ، ایڈیشنل ڈی آئی جی طاہر مصطفی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فاروق صادق کے علاوہ ضلع بھر کے منتخب ڈی ایس پیز ، ایس ایچ اوز ، شہداء کے ورثاء اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد موجو دتھے ۔ تقریب میں پنجاب پولیس کے شہید سید اقبال حسین کے بیٹے سید افتخار حسین کو خصوصی طور پر مدعو کر کے چیف گیسٹ کی کرسی پر بٹھایاگیا ۔ شہید کے ورثاء کو کسی بھی سرکاری دفتر میں وی آئی پی سے بڑھ کر پروٹوکول دینے کے ساتھ جائزمسائل ترجیحی طو رپر حل کرائے جائیں۔ تقریب میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی . تقریب سے پولیس افسران نے بھی خطاب کیا ۔ راجن پور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق پولیس لائن راجن پور میں پولیس شہداء کی یاد میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر راجن پور اللہ ڈتہ وڑائچ تھے ۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔اس تقریب میں پولیس آفیسران ،شہداء کے لواحقین ،علماء کرام اور معززین شہر نے شرکت کی ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راجن پور اللہ ڈتہ وڑائچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کے جوانوں نے اپنی جانوں کا نظرانہ دے کر ہم سب کی حفاظت کی ہے۔آج ہم ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور دہشت گردوں کے ناپاک اعزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔اس تقریب میں پولیس آفیسران نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کا ہر جوان موت کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر ڈیوٹی دے رہا ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب میں چودہ سو سے زائد پولیس کے جوان اور آفیسران شہید ہو چکے میں ضلع راجن پور میں 37پولیس کے جوانوں نے قربانیاں دی ہیں۔آج ہم ان کی جرآت اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔قبل ازیں یاد گار شہداء پر پھول چڑھائے گئے اور آخر میں شہید ہونے والے پولیس ملازمین کے لواحقین میں تحائف تقسیم کئے گئے اور ملکی سلامتی اور شہداء کیلئے دعا کی گئی۔ بہاولنگرسے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق بہاولنگر شہدا ء پولیس کے24جوان و افسران کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پولیس لائن بہاولنگر کے سبزہ زار میں ایک خصوصی پر وقار تقریب کا انعقادایس پی انوسٹی گیشن زبیدہ پروین،ڈسی سی اے ڈی خالد ،ایڈیشنل سیشن جج،سول جج اورپو لیس افسرا ن کی شرکت ۔ ایس پی انوسٹی گیشن زبیدہ پروین نے یوم شہداء پولیس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پورے پاکستان کی عوام کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم نے پہلے بھی اس پاک سرزمین کے لیے خون بہایا ہے ہم آئندہ بھی ملک وقوم کی حفاظت کے لیے کسی قربانی سے گریز نہیں کریں گے ۔ڈسی سی اے ڈی خا لد نے کہا کہ میں صدق دل سے یہ سمجھتاہوں کہ شہدا ء نے اپنی جا نو ں کا نذرانہ دے کر اس ملک کی عو ام کی حفا ظت کی ہے ۔تقریب میں پو لیس شہداء کے ورثا ء میں تحا ئف تقسیم کیے گئے۔ ملتان سے وقائع نگار کے مطابق موٹروے پولیس کی طرف سے ملتان سیکٹر کی تمام بیٹس میں یوم شہداء کے موقع پرشہداء کو سلامی پیش کی گئی اور یاد گار شہدا پر پھول چڑھا ئے گئے اوردعائیہ تقاریب کا اہتمام کیاگیا ۔ اس موقع پر ایس ایس پی موٹروے پولیس چوہدری غلام جعفر موٹروے پو لیس کے شہداء کی فیملیز میں کیش اور تحائف تقسیم کئے اور کہا کہ پولیس شہداء پوری قوم کے ہیرو ہیں جنہو ں نے عوام ی جان و مال اور قومی شاہراؤں کو محفوط بنا نے کیلئے اپنا آج ہمارے کل کیلئے قربان کیا ۔ بیٹ نمبر 20بہاولپور اور M-4بیٹ نمبر 15میں ایس ایس پی چوہدری غلام جعفر کیساتھ ڈی ایس پی سید فر خ رضا ڈی ایس پی حسنین عباس اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز محمد عابد مرزا نے بھی شہدا ء کی فیملیز میں تحائف تقسیم کئے۔ وہاڑی سے بیورو رپورٹ‘ نما ئندہ خصوصی کے مطابق قائم مقام ڈی پی او رانا شجاعت علی نے کہا ہے کہ وہاڑی پولیس کے شہداء پنجاب پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں۔آج ان کے ورثاء کا سر فخر سے بلند ہے کہ ان کے اپنوں نے ملک وقوم کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کیاان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائنز وہاڑی میں پولیس شہداء ڈے کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع صدرمرکزی انجمن تاجران ارشادحسین بھٹی،جنرل سیکرٹری راؤخلیل احمد،صدرڈسٹرکٹ بارفیاض خان لکھویرا،بانی صدرچیمبرآف کامرس حافظ محموداحمدشاد،صدرچیمبرآف کامرس میاں خالدمحمود،ڈی ایس پی صدر سردارظفراقبال ڈوگر،ڈی ایس پی ٹریفک چودھری شبیراحمدوڑائچ،ڈی ایس پی انوسٹی گیشن سجادٹکا،ڈی ایس پی بوریوالہ حافظ خضرزمان،ڈی ای پی میلسی چودھری سلیم احمدوڑائچ ودیگربھی موجودتھے۔تقر یب میں انجمن آڑھتیان کے صدر چودھری مشتاق گجر ، جنرل سیکرٹری انجمن تاجران راؤ خلیل ، چودھری سرفراز ، شیخ اسلم ، حاجی اللہ دتہ ، عمران قریشی ، سابق جنرل سیکرٹری رائے عا مر اسلم ، ریحان غازی ، سید رفا قت علی شاہ نے بھی شرکت کی ،اس موقع پر شہداء کے ورثاء میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔قبل ازیں پولیس لائنز میں شہداء کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کا انعقاد کیا گیا جبکہ شہداء کے بلند درجات کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔پولیس کے چاک و چوبند دستے نے یادگارشہداء پر پرجوش سلامی پیش کی جبکہ ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔

یوم شہداء پولیس

مزید : ملتان صفحہ آخر