ڈیرہ ائیرپورٹ کے تو سیعی منصوبے پر جلد کام شروع کرائیں گے، زرتاھ گل

ڈیرہ ائیرپورٹ کے تو سیعی منصوبے پر جلد کام شروع کرائیں گے، زرتاھ گل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ غازیخان( سٹی رپورٹر )ڈیرہ غازیخان ائیر پورٹ میں رن وے کی توسیع ،انٹرنیشنل فلائٹس ،تزئین و ارائش اور نائٹ لینڈنگ سروس کے منصوبے پر بہت جلد کام شروع کرائیں گے ، جس سے ڈیرہ اور بلوچستان کے اضلاع کے عوام کوسفری سہولیات میسر آئیں گی، عرصہ دراز سے ائیرپورٹ کو نظر انداز کرکے انٹرنیشنل پروازوں کے لئے بند کردیا گیا تھا ڈیرہ غازیخان سے ماہانہ سینکڑوں مسافرملتان (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

،لاہور کراچی ائیرپورٹس سے سفر کرنے پر مجبور تھے ،سابقہ دور میں کسی رکن اسمبلی نے آواز بلند کرنا کوارہ نہیں کیا ۔یہ بات پاکستان تحریک انصاف کی نومنتخب ممبر قومی اسمبلی محترمہ زرتاج گل اخوند نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہی انہوں نے سابقہ دور میں حکمرانوں نے ہمارے علاقے کو نظر انداز کیااور جان بوجھ کر پسماندہ رکھا عرصہ دراز سے ڈی جی خان ائیر پورٹ کو انٹرنیشنل فلائٹ کو بند کیا ہواہے ،سفر کی بہترین سہولیات شہریوں کا بنیادی حق ہے ڈیرہ غازیخان سے ملتان اور لاہور ائیر پورٹ تک جانے کے لیے غریب مسافروں کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سب سے زیادہ نقصان ہورہا ہے جو کہ کم دنوں کی چھٹی پر آتے ہیں جن کے تین سے چار دن سفر میں آنے جانے میں ضائع ہوجاتے ہیں بلکہ اضافی ہزاروں روپے ایک شہری کو جیب سے بھرنے بھی پڑتے ہیں پاکستان تحریک انصاف تمام تر محرمیوں کا ازالہ کرنے کی کوشش کرے گیانشاء اﷲ جلد کی منصبوبے پر کام شروع کرائیں گے ۔
زرتاج گل