کراچی کے بعد پشاور بھی کچرے کے ڈھیڑ سے درجنوں مہر لگے بیلت پیپرز برآمد

کراچی کے بعد پشاور بھی کچرے کے ڈھیڑ سے درجنوں مہر لگے بیلت پیپرز برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (این این آئی)پشاور کے علاقے اچینی میں کچرے کے ڈھیر سے 25 جولائی کے انتخابات میں مبینہ طور پر استعمال ہونیوالے متعد د بیلٹ پیپرز برآمد ہوئے ہیں ،جس سے حالیہ انتخا بات کی شفافیت پر شکوک و شبہات بڑھ گئے ہیں۔ خیبر پختو نخوا اسمبلی کے حلقہ 70 سے (ن ) لیگ کے امیدوار(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

ظاہر خان نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ ووٹ ان کے حق میں ڈالے گئے تھے تاہم انہوں نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر گر د ش کرنیوالی ویڈیو کی تصدیق نہیں کی جس میں کچرے سے برآمد ہونیوالے بیلٹ پیپرز دکھائے گئے ہیں، بیلٹ پیپرز میں سے اکثر پر مسلم لیگ (ن) کے انتخابی نشان شیر پر مہر لگی ہوئی ہے،تاہم ان بیلٹ پیپرز کے پیچھے دستخط ہیں نہ کوئی مہر جس سے ظاہر ہوتا ہے انتخابات والے دن پولنگ عملے نے انہیں جاری نہیں کیا۔واضح رہے پی کے 70 (پشاور 5) وہی حلقہ ہے جہاں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد ریٹرننگ افسر نے عوامی نیشنل پارٹی کے خوش دل خان کو کامیاب قرار دیدیا تھا اور سابق صوبائی وزیر و تحر یک انصاف کے رہنما شاہ فرمان 187 ووٹوں کے فرق سے ہار گئے تھے۔چند روز قبل کراچی کے علاقے گزری کے ایک سرکاری سکول سے مبینہ طور پر انتخابات والے دن استعمال ہونیوالے 150 سے زائد بیلٹ پیپرز برآمد ہوئے تھے جن پر پیپلز پارٹی کے انتخابی نشان ’تیر‘ پر مہر یں لگی ہوئی تھیں۔قبل ازیں کراچی کے علاقے قیوم آباد میں کچرا کنڈی سے بھی کئی بیلٹ پیپرز برآمد ہوئے تھے۔
بیلٹ پیپر برآمد