پی پی 269،ایم پی اے طارق دریشک کی حالت بدستور تشویشناک‘ صحت یابی کیلئے دعائیں
ملتان‘ راجن پور(وقائع نگار‘ ڈسرکٹ رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب ایم پی اے پی پی 269طارق دریشک کی حالت(بقیہ نمبر24صفحہ12پر )
ملتان کے نجی ہسپتال میں بدستور تشویشناک ہے۔ وہ وینٹی لیٹر پر آئی سی یو وارڈ میں داخل ہیں۔ انہیں تیز بخار اور دماغ پر سوزش کے باعث کئی روز قبل ملتان کے نجی ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔ اہلخانہ کے مطابق طارق دریشک کی حالت میں معمولی سی بہتری آئی ہے مگر ریکوری کی رفتار بہت آہستہ ہے۔ وہ انکی صحت یابی کیلئے دعاگو اور پرامید ہیں۔ راجن پور سے ڈسٹر کٹ رپورٹر کے مطابق نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی پاکستان تحریک انصاف کے بھائی سردار ابراہیم خان دریشک نے کہا ہے کہ اُن کے بھائی سردار طارق خان دریشک شدید علیل ہیں اور وینٹی لیٹر پر ہیں تین روز قبل وہ بیمار ہوئے جنہیں سٹی ہسپتال ملتان داخل کرایا گیا تھا‘ اُن کی طنیعت آہستگی سے بہتر ی کی جانب آرہی ہے۔ اُنہوں نے ضلع راجن پور کی عوام اور پاکستان بھر میں اُن کے چاہنے والوں سے صحت یابی کیلئے خصوصی دعائیں کر نے کی اپیل کی ہے قبل ازیں نومنتخب پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی سردارنصراللہ خان دریشک، ممبر صوبائی اسمبلی سردار فاروق امان اللہ خان دریشک، سردار عبدالرحمن خان دریشک ،ممبر قومی اسمبلی سردار جعفر خان لغاری ،ممبران صوبائی اسمبلی سردار محسن خان لغاری ، سردار حسنین بہادر دریشک سمیت ضلع بھر سے تحریک انصاف ودریشک مزاری اتحاد کے راہنماؤں نے ملتان کے ہسپتال میں زیرعلاج سردار طارق خان دریشک کی عیادت کی ہے اور اُن کی جلد صحت یا بی کیلئے خصوصی دعا کی ہے ۔
طارق دریشک