شارٹ سرکٹ سے فیکٹری میںآتشزدگی مختلف حادثات میں12افراد زخمی
ملتان (وقائع نگار)شارٹ سرکٹ کے باعث فوڈ فیکٹری میں اچانک آگ(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )
بھڑک اٹھی جبکہ ٹریفک کے مختلف حادثات 12افراد زخمی ہوئے ریسکیو 1122 ذرائع کیمطابق مظفر آباد کے علاقے انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع سلمان فوڈ انڈسٹری میں گزشتہ روز اچانک شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی جس نے قریب پڑے ایک لاکھ روپے مالیت کے سامان جو جلاکر راکھ بنادیا اطلاع پاکر ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ اور مزید نقصان ہونے سے بچالیاگیا ہے جبکہ ٹریفک کے مختلف حادثات میں امیر بخش، آفتاب، اکرم، رضوان، آصف، جعفر، طاہر، فرحت، شفیع، وحید، وسیم، اور محمود زخمی ہوئے جن کو طبی امداد کے بعد نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جہاں انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔
حادثات