سڑک بیٹھ گئی‘ کچہری روڈ پر گڑھا نمودار ہونے پر فیڈر بسوں کا روٹ تبدیل

سڑک بیٹھ گئی‘ کچہری روڈ پر گڑھا نمودار ہونے پر فیڈر بسوں کا روٹ تبدیل

ملتان( سپیشل رپورٹر)گھنٹہ گھر کچہری روڈ پر واسا کی 18انچ کی سیوریج لائن میں کراؤن فیلیر کے باعث گڑھا پڑ گیا‘ جس س آمد ورفت کا سلسلہ شدید متاثر ہوا‘ فیڈر بسوں کو حادثہ سے بچانے کیلئے روٹ تبدیل کردیا ہے۔ واسا انتظامیہ نے کراؤن فیلیر مرمت کرنے کیلئے امدادی کاروائیاں شروع(بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

کردیں۔تفصیل کے مطابق واسا حکام کی غفلت کے باعث واسا کی 18انچ کی سیوریج لائن میں پانی کی بندش کے باعث گزشتہ سہ پہر گھنٹہ گھر سے کچہری جانے والی سٹرک بیٹھ گئی اور سیوریج لائن کے کراؤن فیلیر کے باعث گڑھا پڑ گیا جس کے نتیجہ میں مذکورہ مصروف ترین شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت کا سلسلہ شدید متاثرہوا ہے ‘مذکورہ روڈ سے گزرنے والی فیڈر بسوں کو کراؤن فیلیر باعث حادثہ سے محفوظ رکھنے کیلئے انتظامیہ نے فیڈر بسوں کا روٹ تبدیل کردیا ہے ‘تاہم واسا ذرائع کے مطابق مذکورہ سیوریج لائن کے کراؤن فیلیر کو مرمت کرنے کیلئے امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی تھیں۔ واسا ترجمان کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں مرمت کا کام مکمل کرکے سٹرک مکمل طور پر بحال کردی جائے گی ۔

روٹ تبدیل

مزید : ملتان صفحہ آخر