ملتان:شراب ‘جوا‘ اسلحہ سمیت دیگر جرائم کے مقدمات درج

ملتان:شراب ‘جوا‘ اسلحہ سمیت دیگر جرائم کے مقدمات درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقائع نگار ) پولیس تھانہ کینٹ نے ملزم یعقوب سے 10 لیٹر شراب، پولیس تھانہ جلیل آباد نے ملزم اعظم سے 118 لیٹر (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

شراب، معہ چالو بھٹی، پولیس تھانہ کوتوالی نے ملزم آصف سے 10 لیٹر شراب، پولیس تھانہ نیو ملتان نے ملزم وسیم کو شراب کی حالت میں، پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے ملزم اکرم سے 120 گرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔ پولیس تھانہ گلگشت نے ملزم سلمان سے پسٹل معہ 2 گولیاں، پولیس تھانہ سٹی جلالپور نے ملزم دلشاد سے پسٹل معہ 02 گولیاں برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔ پولیس تھانہ ممتاز آباد نے ملزمان جمیل، رمضان، رضوان کو تاش جواء معہ زر جواء 5500/- روپے برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔ پولیس تھانہ کینٹ نے ملزم محمد شریف، پولیس تھانہ مظفر آباد نے ملزم نصیر اقبال، پولیس تھانہ بی زیڈ نے ملزم احسن، پولیس تھانہ صدر شجاعباد نے ملزم غلام یسین، پولیس تھانہ سٹی جلالپور نے ملزمان مظہر، اصغر، شہزاد علی کو انتہائی تیز رفتاری غفلت اور لاپرواہی سے گاڑی چلاتے قابو کر کے مقدمات درج کر لئے۔ پولیس تھانہ مظفر آباد نے ملزم علی محمد کو غیر قانونی گیس ریفلنگ کرتے قابو کر کے مقدمات درج کر لئے۔ پولیس تھانہ مظفر آباد نے ملزمان نذیر احمد، غلام رسول، پولیس تھانہ جلیل آباد نے ملزم قاسم، پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے ملزم اشفاق کو ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر قابو کر کے مقدمات درج کر لئے۔ پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزمان عارف اور زین سے 36 پتنگیں معہ 06 گوٹے ڈور، پولیس تھانہ پاک گیٹ نے ملزم عثمان سے 14 پتنگیں معہ 03 گوٹے ڈور، پولیس تھانہ دولت گیٹ نے ملزم عبدالوحید سے 70 پتنگیں معہ 02 گوٹے ڈور برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔ ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران112بغیر کاغذات /نان رجسٹر ڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا۔ ملتان پولیس نے06مجرمان اشتہاریوں جو مختلف جرائم میں ملوث تھے کو گرفتار کرلیا۔
مقدمات درج