وہاڑی، مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، ڈرائیور جاں بحق

وہاڑی، مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، ڈرائیور جاں بحق

وہاڑی ‘ بوریوالا‘ ماچھیوال ‘ پپلی(بیورو رپورٹ‘ نامہ نگار‘ تحصیل رپورٹر‘ نمائندہ پاکستان‘ نمائندہ خصوصی )دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ڈرائیور جاں بحق ، تین ڈاکو(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرارہوگئے۔ پولیس تھانہ ماچھیوال نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق ماچھیوال کے نواحی گاؤں 166ای بی کا رہائشی ڈرائیور محمد اعظم عرف باؤ صبح سویرے تقریباً چار بجے سواری کو چھوڑنے ملتان ائر پورٹ جا رہا تھا کہ جب وہ نزد پل نہر 557ای بی پہنچا تو سڑک پر ناکہ لگائے تین مسلح ڈاکوؤں نے روک لیا اور گاڑی سے اتار کر تلاشی شروع کر دی اسی دوران ڈرائیور محمد اعظم نے مزاحمت کی جس پر نا معلوم ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس سے محمد اعظم شدید زخمی ہو گیا جبکہ ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے محمد اعظم کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی لیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کا علاج کرنے کی بجائے ملتان نشتر ہسپتال ریفر کر دیا جو نشتر ملتان لیجاتے ہوئے رستے میں ہی دم توڑ گیا مرحوم کے ورثاء نے ڈسٹرکٹ ہسپتال وہاڑی کے ڈاکٹروں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹروں کے علاج نہ کرنے اور لاپرواہی برتتے ہوئے ریفر کر دینے کی وجہ سے مریض کی موت واقع ہوئی انہوں نے اعلی حکام سے ڈاکٹروں کی جانب سے غیر انسانی رویہ برتنے اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پپلی سے نمائندہ خصوصی کے مطابق پولیس چیک پوسٹ پپلی اڈا سے چند قدم کے فاصلہ پر دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات عوام نے ناکام بنادی ایک ڈاکوعوام نے پکڑلیاجبکہ دوڈاکوفائرنگ کرتے ہوئے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔واقعات کے مطابق تین مسلح ڈاکو پپلی اڈہ پرواقع زین موبائل شاپ میں داخل ہوئے اوراسلحہ کے زورپرلوٹ مارشروع کردی اورقیمتی موبائل فون اورنقدی لوٹ کرفرارہونے لگے توعوام کوواردات کاعلم ہوگیااورعوام نے ڈاکوؤں کوگھیرکرپکڑنے کی کوشش کی جس پرڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے خوف وہراس کی فضاپیداکردی اوردوڈاکوگھیراتوڑکرفرارہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ ایک ڈاکوکو شوکت نامی نوجوان نے پکڑکرقابوکرلیا پپلی اڈہ کے دکانداروں اورعوام نے چوری اورڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف خانیوال وہاڑی روڈ بلاک کرکے احتجاج شروع کردیا عوام کاکہناتھاکہ آئے روزکی چوری اورڈکیتی کی واداتوں پرقابوپانے میں پولیس بری طرح ناکام ہوچکی ہے اورعوام میں عدم تحفظ کاشدیدترین احساس پیداہوچکاہے جبکہ پولیس رویتی سستی اورغفلت کامظاہرہ کررہی ہے عوام نے پکڑے گئے ڈاکوجس نے اپنانام عمران سکنہ جنڈالی بنگلہ میاں چنوں بتایاہے کوپولیس تھانہ صدرکے حوالہ کرنے سے انکارکرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ ڈی پی اوخودجائے وقوعہ پرآئیں توملزم ان کے حوالہ کریں گے ڈی پی اواحمدناصرعزیزورک چھٹی پرہونے کی وجہ سے ڈی ایس پی صدرسردارظفراقبال ڈوگرنے عوام سے مذاکرات کئے اورفرارہونے والے ملزمان کوگرفتارکرنے اورگرفتارملزم کے خلاف سخت کاروائی کی یقین دہانی پرعوام نے ڈاکوان کے حوالہ کردیاجس کے بعدعوام نے احتجاج ختم کردیاپولیس تھانہ صدرنے ملزم کوگرفتارکرکے کاروائی شروع کردی ہے۔

ڈاکوؤں کی فائرنگ

مزید : ملتان صفحہ آخر