این اے 65 چکوال ،چوہدری پرویز الٰہی کا نشست چھوڑنے کا فیصلہ

این اے 65 چکوال ،چوہدری پرویز الٰہی کا نشست چھوڑنے کا فیصلہ

اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ق) کے نائب صدر چوہدری پرویز الٰہی نے قومی اسمبلی کی نشست این اے 65 چکوال چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا، جس پر ضمنی انتخاب میں ممکنہ طور پر (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

پارٹی سربراہ چوہدری شجاعت حسین الیکشن لڑیں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی نے اس نشست پر سابق رکن قومی اسمبلی سردار ممتاز ٹمن کو مسلم لیگ (ق) کا ٹکٹ دینے کی پیشکش کی تاہم سردار ممتاز ٹمن نے چوہدری پرویز الٰہی کو مشورہ دیا ہے وہ اس نشست پر پارٹی سربراہ چوہدری پرویز شجاعت حسین کو ضمنی انتخاب میں کامیاب کروا کر قومی اسمبلی میں بھیجیں۔

این اے 65

مزید : ملتان صفحہ آخر