ملتان18کامیاب امیدواروں کی طرف سے گو شوارے جمع

ملتان18کامیاب امیدواروں کی طرف سے گو شوارے جمع

ملتان ( خبر نگار خصوصی) الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی اخراجات کے گوشوارے جمع کرانے کے گزشتہ روزآخری دن تھا۔ ملتان کے 18 کامیاب امیدواروں کی جانب سے(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

گوشوارے جمع کرا دئیے گئے ہیں۔ جس کے مطابق حلقہ این اے 154 ملتان سے ملک احمدحسین دیہڑنے33 لاکھ 64 ہزار500 روپے،حلقہ این اے 155 سے ملک عامر ڈوگرنے25 لاکھ 55 ہزار500 روپے،حلقہ این اے156 سے مخدوم شاہ محمودحسین قریشی نے25 لاکھ 42 ہزار348 روپے،حلقہ این اے157 سے مخدوم زین حسین قریشی نے25 لاکھ 16 ہزار333روپے،حلقہ این اے 158 سے محمد ابراہیم خان نے33 لاکھ 45 ہزار160 روپے،حلقہ پی پی 212 سے محمدسلیم اخترلابرنے15 لاکھ92 ہزار روپے،حلقہ پی پی 216 سے محمدندیم قریشی نے 9 لاکھ66 ہزار933 روپے کے انتخابی اخراجات ظاہرکئے ہیں۔مذکورہ کامیاب امیدواروں نے انتخابی اخراجات کے گوشواروں کے ساتھ بنک اکاؤنٹس سے اخراجات کی ادائیگیوں کی تفصیلات ،متعلقہ رسیدیں اوران کی درستگی کے بیان حلفی بھی ریٹرننگ آفیسروں کوجمع کرائے ہیں۔

انتخابی اخراجات

مزید : ملتان صفحہ آخر