محدود وسائل کے باوجود عوامی مسائل حل کر رہے ہیں : میئر بہاولپور

محدود وسائل کے باوجود عوامی مسائل حل کر رہے ہیں : میئر بہاولپور

بہاول پور(بیورورپورٹ )میئرز کانفرنس میں باہمی مشاورت سے عوامی مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔ان خیالات کا اظہار میئرمیونسپل کارپوریشن بہاولپور عقیل نجم ہاشمی نے اپنے بیان میں کیاہے۔میئر عقیل نجم ہاشمی نے کہا کہ اختیارات کی میونسپل کارپوریشن کی سطح پر منتقلی اور میئرز کو بااختیار بنانے سے علاقہ کے مسائل کے فوری حل کے مواقع میسر آئیں گے اور عوامی مسائل عوا م کی سطح پر حل کرنے میں آسانی(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

ہو گی۔انہوں نے کہا کہ بہاولپورمیں سیوریج لائن چالیس سال پرانی ہیں جو اس وقت کی آبادی کے تناظر میں بچھائی گئی تھیں۔اب آبادی بہت زیادہ بڑھ چکی لیکن سیوریج لائن اتنی آبادی کا بوجھ نہ اٹھاسکنے کی وجہ سے جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی۔کارپوریشن کے پاس محدود وسائل اور مشکلات کے باوجود ان مسائل پر قابو تو پا لیا ہے مگر ابھی بہت کام ہونا باقی ہے۔اگر میونسپل کارپوریشن اور میئر کے پاس اختیارات اور مالی وسائل ہوتے تو ضرورت اس بات کی ہے کہ نئی سیوریج لائنیں مختلف علاقوں میں بچھانا اشد ضروری ہے۔عقیل نجم ہاشمی نے یہ بھی کہا کہ میاں نواز شریف ،کیپٹن (ر) صفدر ،اور بہن مریم بی بی آج مشکلات کا شکارہیں ،مشکل کی اس گھڑی میں ہم ان کے ساتھ ہیں۔اور کوئی بھی ساز ش میاں نواز شریف کی محبت دلوں سے کم نہیں کرسکتی۔

میئر بہاولپور

مزید : ملتان صفحہ آخر