نواز ، مریم ، صفدرکی سزائیں کالعدم کرنے کی درخواست پر فل بنچ تشکیل

نواز ، مریم ، صفدرکی سزائیں کالعدم کرنے کی درخواست پر فل بنچ تشکیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )نیب آرڈیننس کے تحت میاں محمدنواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو دی گئی سزا کالعدم قرار دینے کی درخواست کی سماعت کے لئے لاہور ہائیکورٹ کا تین رکنی فل بنچ تشکیل دے دیا گیاہے ۔یہ بنچ جسٹس شمس محمود مرزا ،جسٹس ساجد محمود سیٹھی اور جسٹس مجاہد مستقیم(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

پر مشتمل ہے جو8اگست کو اس کیس کی سماعت کرے گا ۔ لائیرز فاؤنڈیشن فار جسٹس کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کے لئے تین رکنی فل بنچ تشکیل دیا گیا ہے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کررکھا ہے کہ 18ویں آئینی ترمیم کے بعد نیب کا قانون غیر موثر ہو چکا ہے۔ نیب قانون کے تحت نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو دی جانے والی سزا غیر آئینی ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ شریف خاندان کو مردہ قانون کے تحت دی جانے والی سزا کالعدم کی جائے ۔درخواست میں یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ نیب کے قانون کے تحت تمام کارروائیاں ختم کی جائیں۔
بنچ تشکیل