وہاڑی ، بے روزگاری ، تنگ دستی، نوجوان نے موت گلے لگالی

وہاڑی ، بے روزگاری ، تنگ دستی، نوجوان نے موت گلے لگالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وہاڑی(بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی)سماجی رہنماؤں چودھری شہزاد اکبر اور چودھری شہبا ز اکبر کے چچا زاد بھائی پیپلز کالونی کے رہا ئشی محمد ندیم نے گھریلو حالات سے تنگ آکر خود کشی کرلی ، نوجوان محمد ندیم کا فی عرصہ سے بیروز گاری اور تنگ دستی کی وجہ سے پریشان رہتا تھا واقعات کے مطابق (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

نواجون محمد ندیم نے پیپلز کالونی کے وائی بلاک مکان کرایہ پر لے کر رہا ئش رکھی ہوئی تھی چند روز قبل اس نے اپنے بیوی اور بچوں کو سسرال بھجوا دیا اور گزشتہ رات اپنے مکان کا دروازہ اندر سے بند کرلیا اور سونے چلا گیا ما لک مکان کا کہنا ہے کہ اچانک محمد ندیم کے گھر سے فائرہونے کی آواز آئی تو ہم فوری طور پر دروازہ پر پہنچے تو دروازہ اندر سے بند تھا جس پر ہم دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے تو محمد ندیم نے مبینہ طورپر اپنی کنپٹی پر پسٹل کا فائرکرکے زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا ہمارے پہنچنے سے پہلے ہی وہ جاں بحق ہو چکا تھا مرحوم کے بھائی محمد نعیم نے بتایا کہ محمد ندیم کا فی عرصہ سے بیروزگاری کی وجہ سے پریشان رہتا تھا اور ہم نے متعد د بار اس کی مالی امداد کرکے کا روبار کرانے کی کوشش کی لیکن وہ بہت دلبرداشتہ تھا جس پر اس نے انتہائی اہم قدم اٹھا تے ہوئے زندگی کا خاتمہ کرلیا ہے پو لیس تھانہ سٹی نے ضروری کا رروائی کے بعد 174کے تحت مقدمہ درج کرکے نعش ورثاء کے حوالے کردی ہے۔
موت گلے لگالی