عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی طاقت کے وحشیانہ استعمال کا نوٹس لے، اقوام متحدہ

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی طاقت کے وحشیانہ استعمال کا نوٹس لے، ...

جنیوا(آئی این پی)اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے ہائی کمشنر زید رعدالحسین نے کہا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے،مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گن کے بے جا (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

استعمال سے 6000کشمیری متاثر ہوئے، بھارت حقائق کو منظر عام پر لانے کے لئے انسانی حقوق کونسل کو کشمیر تک رسائی دے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے ہائی کمشنر زید رعدالحسین نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے طاقت کے وحشیانہ استعمال کا نوٹس لینا چاہیے۔اقوام متحدہ میں ایک نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے چھروں والی گنوں کے استعمال سے چھ ہزارافراد متاثر ہوئے۔مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوج کے وحشیانہ مظالم کواجاگر نہ کرنے پر میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے زید رعدالحسین نے کہا کہ اگر نئی دہلی یا ممبئی میں اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو مظالم کا نشانہ بنایا جاتا تو اسے اخبارات کے پہلے صفحے کی سرخی بنایا جاتا۔اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے سربراہ نے کشمیر کے حوالے سے عالمی ادارے کی چودہ جون کی انسانی حقوق کی رپورٹ کا دفاع کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں قتل وغارت کی عالمی تحقیقات پر زوردیا۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین کوحقائق کاپتہ چلانے سے روکنے کیلئے کشمیر کے دورے کی اجازت نہیں دی گئی۔

بھارتی مظالم

مزید : ملتان صفحہ آخر