تھر میں بارش نہ ہونے سے قحط سالی کا خدشہ

تھر میں بارش نہ ہونے سے قحط سالی کا خدشہ

تھرپارکر (صباح نیوز)تھر میں بارش کی تمام امیدیں دم توڑ گئیں،بارش نہ ہونے سے قحط سالی کا خطرہ پیدا ہوگیا ۔ میڈیا ضرپورٹس (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

کے مطابق پیاسے صحرا میں کھڑے چرواہے آسمان پر چھائے بادلوں کو امید بھری نظروں سے دیکھتے ہوئے بادلوں کے برسنے کی دعائیں مانگتے ہیں، اونچی شاخوں پر بیٹھے مور بھی بارش کی التجائیں کرتے محسوس ہوتے ہیں۔تھرکی خشک دھرتی پر کالی گھٹاؤں کو چھائے تو دو ماہ ہو گئے مگر پھر بھی یہ ریتلی دھرتی پیاسی کی پیاسی ہے۔پانی زندگی ہے مگر تھر میں تو زندگی کا پہیہ بارش کے پانی پر چلتا ہے اور حالیہ سیزن میں بارشوں کا نہ ہونا کئی المیوں کو جنم دے سکتا ہے۔گرمی کے طویل اور شدید سلسلے کے باعث علاقے میں خشک سالی کی شدت ہے جو بارش کے نہ ہونے سے قحط سالی میں بدلنے کا امکان ہے۔

تھر میں بارش

مزید : ملتان صفحہ آخر