مقبوضہ کشمیر ،تاریخ میں پہلی بار خاتون چیف جسٹس ہائی کورٹ تعینات
نئی دہلی(آئی این پی)مقبوضہ کشمیر میں تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون جج گیتا مل کوچیگ جسٹس آف مقبوضہ کشمیر ہائی کورٹ مقرر کر دیا گیا،(بقیہ نمبر43صفحہ12پر )
سپریم کورٹ کے کولیجیم نے انکی تقرری کی سفارش کی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون جج جسٹس گیتا متل کو مقبوضہکشمیر ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے۔ صدر رام ناتھ کووند نے انکے تقرر نامے پر دستخط کردیئے ہیں۔ جسٹس متل دہلی ہائیکورٹ کی قائم مقام چیف جسٹس کی حیثیت سے کام کررہی تھیں۔ سپریم کورٹ کے کولیجیم نے انکی تقرری کی سفارش کی تھی۔ وہ اپریل 2017سے دہلی ہائی کورٹ کی قائم مقام چیف جسٹس کی حیثیت سے کام کررہی تھیں۔ انہیں 20فروری 2006کو دہلی ہائیکورٹ کا مستقل جج بنایا گیا تھا۔ اس سے قبل انہیں 16جولائی 2004کو ہائیکورٹ کا ایڈیشنل جج بنایا گیا تھا۔
مقبوضہ کشمیر