ڈاکٹر سمیرا شمس کو خیبرپختونخوا کی کم عمر ترین ایم پی اے کا اعزاز
پشاور ( آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کی ڈاکٹر سمیرا شمس کو خیبرپختونخوا کی کم عمر ترین ایم پی اے کا اعزاز حاصل ہوگیا، 26 سال (بقیہ نمبر44صفحہ12پر )
کی سمیرا شمس خواتین کے مسائل حل کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔خیبرپختونخوا کے دورافتادہ اور پسماند ضلع لوئر دیر سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر سمیر شمس کو تمام مشکلات کے باوجود کے پی اسمبلی کی کم عمر ترین ایم پی اے بننے کا اعزاز حاصل ہوگیا۔ طب کے پیشے سے وابستہ تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر سمیرا شمس حالیہ ممبران میں سب سے کم عمرہوں گی۔ڈاکٹر سمیرا شمس کی اپنے والد کے برعکس تمام تر وفاداریاں پاکستان تحریک انصاف سے ہیں جو ان کی وفات کے بعد 9 سال قبل انصاف یوتھ ونگ سے وابستہ ہوگئی تھیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سمیر شمس کا تعلق اگرچہ شعبہ طب سے ہے لیکن وہ امور نوجوانان میں زیادہ تجربہ اور لگاؤ رکھتی ہیں۔ڈاکٹر سمیرا شمس کا کہنا ہے کہ ان کی زندگی کا ایک ہی مقصد ہے اور وہ ہے صوبے کے پسماندہ اضلاع میں خواتین کیلئے یونیورسٹیاں قائم کرنا۔
ڈاکٹر سمیرا شمس