اتحادی جماعتوں کے تعاون سے پنجاب میں(ن) لیگ کی حکومت بنے گی، گورنر رفیق رجوانہ

اتحادی جماعتوں کے تعاون سے پنجاب میں(ن) لیگ کی حکومت بنے گی، گورنر رفیق رجوانہ

ملتان (سپیشل رپورٹر) گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن عوامی امنگوں کی ترجمان جماعت ہے جسے کوئی بھی قوت عوام کے دل سے نہیں نکال سکتی ۔الیکشن(بقیہ نمبر53صفحہ7پر )

2018میں عوام نے مسلم لیگ ن کا بھرپور ساتھ دیا ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا وہ سرکٹ ہاؤ س ملتان میں مسلم لیگی عہدیداروں اور ورکروں کے منعقدہ الگ الگ اجلاسوں سے خطاب کررہے تھے ۔ انھوں نے کہا کہ ملتان مسلم لیگ ن نے جتنے ترقیاتی کام کرائے ہیں وہ گزشتہ حکومتوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے خصوصاً سابق وزیراعلی پنجاب کی جانب سے ملتان کی عوام کیلئے انٹرنیشنل میعار کی میٹرو بس سروس ،وویمن کرائسس سینٹر اور نشتر میڈیکل کالج و ہسپتال کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کے ساتھ ساتھ کڈنی اور چلڈرن ہسپتال کے منصوبوں سے عوام مستفید ہورہے ہیں ۔ انھوں نے الیکشن 2018ء کے دوران بھرپور انتخابی مہم چلانے پر ملتان کی لیگی قیادت خصوصاًورکروں کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے انھیں خراج تحسین پیش کیا۔ انھوں نے کہا کہ عوامی خدمت کا عمل جاری رہے گا اور کوئی قوت اس میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتی ۔ انھوں نے کہا کہ اتحادی جماعتوں کے تعاون سے پنجاب میں مسلم لیگ ن کی حکومت بنے گی جس کیلئے مرکزی قیاد ت پرامید ہے۔ اس موقع پر گورنرپنجاب ملک رفیق رجوانہ سے لیگی عہدیداران وسابق اراکین اسمبلی حاجی احسان الدین قریشی،ملک انورعلی،اطہرممتاز،شیخ طارق رشید،عبدالغفارڈوگر،ملک عامربپی،بلال بٹ،سلطانہ شاہین،سعیدانصاری،اعجازرجوانہ،اقبال عاربی،ملک طیب ارائیں،راؤ یوسف،شاہدمختارلودھی،عامرمنظور،ارشدبوٹا،ملک رضوان،ابرارراؤ،راناعابد،منیرلنگاہ،عمرفاروق بھٹی،منظورکھوسہ،ڈاکٹرجاوید،اشرف سروہا،طارق امیرعباسی اورچوہدری علی اکرم سمیت دیگر نے ملاقات کی اور اپنے مسائل سے آگاہ بھی کیا ۔گورنر پنجاب نے سرکٹ ہاؤ س میں قیام کے دوران اپنے حلقے کے لوگوں کے مسائل بھی سنے اور انھیں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔گورنر پنجاب گزشتہ روز واپس لاہور روانہ ہوگئے ہیں ۔گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ دھاندلی ہوئی نہیں بلکہ دھاندلی خصوصی ہوئی نظر آئی ہے دھاندلی کیلئے تمام قسم کے طریقے استعمال کیے گئے ہیں لیکن تمام تررکاوٹوں کے باوجود 1کروڑ 28لاکھ ووٹروں نے ثابت کیا ہے عوام کے دلوں سے نوازشریف کو نہیں نکالا جاسکتا ہے مشکل ترین حالات کے باوجود لیگی ورکروں اور ووٹروں نے جس جرات کا مظاہرہ کا مظاہرہ کیا ہے۔ میں اس کا شکریہ ادا کرتا ہوں مسلم لیگ کے تمام رہنماوکارکنان متحد رہیں لیگی قیادت کی طرف نے جوبھی کال آئے گی اس پر پورے جوش وخروش سے عمل کیا جائے گا۔

گورنر رفیق رجوانہ

مزید : ملتان صفحہ آخر