ملتان، بجلی کا بدترین بحران، شہری فیڈرز گھنٹوں بند ، صارفین کا احتجاج

ملتان، بجلی کا بدترین بحران، شہری فیڈرز گھنٹوں بند ، صارفین کا احتجاج

ملتان (سپیشل رپورٹر) ملتان میں بجلی کے بدترین بحران نے شہریوں کو اذیت وکرب میں مبتلا کردیا۔ شہری فیڈرز 4 سے 6 گھنٹے کیلئے بند کئے جارہے ہیں۔ میپکو نے لوڈمنیجمنٹ اور ترقیاتی کاموں کے نام پر شہریوں کا بدترین استحصال شروع کررکھا ہے۔ آج اتوار کے روز بھی ملتان شہر کو بجلی فراہم (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

کرنیو الے تمام گرڈ سٹیشنوں سے نکلنے والے فیڈرز 4 گھنٹے بند رہیں گے۔ ہفتہ کے روز ملتان شہر کے 11 کے وی نقشبند، واپڈا کالونی، وحدت کالونی، طارق آباد، احمد فیڈر، حسن آباد، گلگشت، خان ویلج، نواب پور روڈ اور الغفور فیڈرز سے بجلی کی فراہمی ساڑھے تین بجے سہ پہر سے ساڑھے سات بجے شام تک بند رہی۔ بجلی کی اس بندش سے 70 ہزار سے زائدصارفن براہ راست متاثر ہوئے جبکہ لاکھوں شہریوں کو بجلی کی اس بندش سے نقصانات کا سامنا رہا۔ میپکو نے گزشتہ ایک ماہ سے صارفین کو نئے فیڈرز کی تنصیب، ری کنڈکٹرنگ اور دیگر ترقیاتی کاموں کے نام پر بجلی سے محروم کیا ہوا ہے۔ ملتان سمیت میپکو ریجن کے گرڈسٹیشنوں سے روزانہ 50 سے 60 میگا واٹ بجلی کی کمی کو پورا کرنے کیلیے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ شہریوں اور صارفین نے صبح، دوپہر، شام کے اوقات میں بجلی کی گھنٹوں بندش پر شدید احتجاج کرتے ہوئے گہا ہے کہ شہر میں کہیں بھی ترقیاتی کام نہیں ہو رہے ہیں۔ جبکہ ترقیاتی کاموں کی آڑ میں گھنٹوں بجلی بند کی جارہی ہے۔

احتجاج

مزید : ملتان صفحہ آخر