مخالفین جھوٹے الزامات لگاکرمیری کردار کشی کررہے ہیں،حسین جہانیاں گردیزی

مخالفین جھوٹے الزامات لگاکرمیری کردار کشی کررہے ہیں،حسین جہانیاں گردیزی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کبیروالا+بارہ میل (سٹی رپورٹر+نمائندہ پاکستان) سابق صوبائی وزیراورپی پی 204سے نومنتخب ممبر صوبائی اسمبلی سید حسین (بقیہ نمبر49صفحہ7پر )

جہانیاں گردیزی نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ صاف ستھری اور کرپشن سے پاک سیاست کی ہے ،صوبائی وزراتوں پر فائز ہونے اور ممبر صوبائی اسمبلی رہنے کے باوجود میرا دامن کی کرپشن سے پاک تھا اور پاک ہے،مبینہ طور پر اربوں روپے کی مالی بدعنوانی اور کرپشن میں ملوث پنجاب بائیوا نرجی کمپنی سے میرا دور دور تک بھی کوئی واسطہ نہیں ہے ۔پنجاب بائیو انرجی کمپنی کی مالی بدعنوانی اور کرپشن کے حوالے سے شائع ہونیوالی خبر میں میرا نام سیاسی محالفین کی سازش کے سوا کچھ نہیں ہے ،جس کا مقصد میری سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حالیہ الیکشن میں عوام نے جس بھاری اکثریت کے ساتھ مجھے اپنی نمائندگی کا حق دیا ہے ،وہ ہمارے سیاسی مخالفین کو کسی صورت ہضم نہیں ہورہا ہے ،اس لئے سیاسی مخالفین میری اچھی شہرت اور سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی غرض سے اوچھے ہتھکنڈوں اور جھوٹے الزامات لگانے کا سہار الے رہے ہیں۔
حسین جہانیاں