عالمی مالیاتی ادارے سامراج کے آلہ کار،امریکی بیان اس کا ثبوت ،رضا ربانی

عالمی مالیاتی ادارے سامراج کے آلہ کار،امریکی بیان اس کا ثبوت ،رضا ربانی

اسلام آباد (این این آئی)سابق چیئر مین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہاہے امریکی وزیر خارجہ کے آئی ایم ایف کے حوالے سے بیان سے واضح ہوگیاعالمی مالیاتی ادارے سامراجی (بقیہ نمبر56صفحہ7پر )

قوتوں کے آلہ کار بن چکے ہیں ۔گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں انکا مزید کہنا تھا امریکہ کے سیکرٹری آف اسٹیٹ کا بیان کہ پاکستان ملنے والے آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکیج کو چائنہ کا قرض اتارنے میں استعمال نہ کرے اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی ادارے ترقی پذیر ممالک کو مالی امداد دیتے ہوئے ان کو امریکی خواہش کا پابند بناتے ہیں کہ خطے میں دیگر مما لک کیساتھ تعلقات کس طرح کے رکھنے ہیں جبکہ ترقی پذیر ممالک بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے معاشی بنیادوں پر قرضہ مانگتے ہیں جن کی شرائط بھی معاشی و اقتصادی ہی ہوتی ہیں۔اگر منتظر حکومت آئی ایم ایف کے پاس جانے کا سوچ رہی ہے تو اسے فیصلہ کرنے سے پہلے پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں اس مسئلے کو زیر بحث لانا چاہیے۔

رضا ربانی

مزید : ملتان صفحہ آخر