بھائی سے صلح کیوں کی ، کزنوں کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک

بھائی سے صلح کیوں کی ، کزنوں کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک

وہاڑی‘ ڈیرہ غازیخان (بیورو رپورٹ‘ سٹی رپورٹر) لڑائی جھگڑوں کے دو مختلف واقعات میں دو افراد قتل کردیئے گئے۔وہاڑی سیبیورورپورٹ کے مطابق پیپلز کالونی وائی بلاک میں دو بھائیوں کے درمیان صلح ہونے پر چچازاد بھائیوں نے مبینہ طور پرغصہ میں آکر فائرنگ کر دی،ندیم(بقیہ نمبر57صفحہ7پر )

نامی شخص زخموں کی تاب نہ لا کر ہسپتال میں دم توڑ گیا تفصیل کے مطابق پیپلز کالونی کے رہائشی محمد ندیم کا اپنے بھائی محمد نعیم سے آبائی مکان کا تنازعہ چل رہا تھا اس سلسلہ میں متعدد بار دنوں بھائی جھڑپیں بھی ہوئی آج شام دونوں بھا ئیوں کی صلح ہو گئی مبینہ طور پرندیم کے چچا زاد بھائی پرویز اورطاہراپنے ساتھیوں کے ہمراہ ندیم کے مکان پر آئے اوراکیلے صلح کرنے پر ناراض ہونے لگے‘ معاملہ بڑھتے ہوئے لڑائی کی شکل اختیار کر گیا چچا زاد بھائیوں نے مبینہ طور پر ندیم کو فائر مارکر موقع سے فرار ہو گئے اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے ندیم کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کرپوسٹ مارٹم کیلئے سرد خانے میں شفٹ کردی ۔ ڈیرہ غازیخان سے سٹی رپورٹر کے مطابق تھانہ کالا کے علاقہ میں خواتین کو قابل اعتراض اشاروں سے روکنے کی رنجش پر مسلح ملزمان کی فائرنگ، فائرنگ کی زد میں آکر راہ گیر شخص جاں بحق، پانچ افراد شدید زخمی، پولیس نے ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج ایک ملزم گرفتار کر لیا تفصیلات کیمطابق تھانہ کالا موضع ٹھڈی کے رہائشی غلام سرور نے تھانہ کالا میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وہ اپنی عورتوں کے ہمراہ کھیتوں میں دھان کی فصل پر کام کررہے تھے کہ نادر، غلام مرتضی وغیرہ نے گزرتے ہوئے ان کی خواتین کو ناشائستہ اشارے کیے جس کا گلہ ان کے ورثاء کو کیا اسی رنجش کی بنا پر شام پانچ بجے نادر، مرتضی، اکرم مسلح کاشنکوف ان کی دوکان پر آئے اور للکارا کہ وہ انہیں شکایت کرنے کا مزہ چکھاتے ھیں گا اور سیدھے فائر مار کر فاروق احمد، منظور، محمد حنیف، مختیارحسین، نذیر احمد، عبدالحمید، محمد عاصم اور ایک راہ گیر محمد راشد کو زخمی کر دیا اور اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے ریسکیو 1122نے زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراما سنٹر منتقل کیا جہاں پر محمد راشد صدیق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا پولیس تھانہ کالا نے مدعی کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 224/18 بجرم 302, 324, 148,149درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ۔

قتل

مزید : ملتان صفحہ آخر