افغان حکومت کا صوبہ جوزان میں ہتھیار ڈالنے والے داعشی جنگجوؤ ں کے لیے عام معافی کا اعلان

افغان حکومت کا صوبہ جوزان میں ہتھیار ڈالنے والے داعشی جنگجوؤ ں کے لیے عام ...

کابل (آئی این پی)افغان حکومت نے صوبے جوزان میں ہتھیار ڈالنے والے اسلامک اسٹیٹ کے جنگجوؤ ں کے لیے عام معافی کا(بقیہ نمبر50صفحہ7پر )

اعلان کر دیا، صوبے میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں شکست کے نتیجے میں 150 جہادی خود کو پولیس کے حوالے کر چکے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان صوبے جوزجان میں اسلامک اسٹیٹ کے ایسے جنگجوں کو عام معافی دی جا سکتی ہے جنہوں نے رواں ہفتے افغان سکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیے تھے۔ حکام کے مطابق ان جنگجوں کو سزا سے استثنا مل سکتا ہے۔ ہتھیار ڈالنے والوں میں ایسے جہادی بھی شامل ہیں، جو قتل اور جنسی زیادتی جیسے جرائم میں ملوث ہیں۔ اس صوبے میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں شکست کے نتیجے میں 150 جہادی خود کو پولیس کے حوالے کر چکے ہیں، جن میں افغانستان میں اسلامک اسٹیٹ کے دو سینیئر کمانڈر بھی شامل ہیں۔

افغان حکومت

مزید : ملتان صفحہ آخر