بھارت‘ریاست اترپردیش کی متعدد جیلوں میں سینکڑوں قیدی ایڈز میں مبتلا
لکھنو(آن لائن)بھارتی ریاست اتر پردیش کی مختلف جیلوں میں ایچ آئی وی پازیٹیو قیدیوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے۔459 قیدی ایچ آئی وی پازیٹیوپائے گئے۔ اعداد و(بقیہ نمبر58صفحہ7پر )
شمار سامنے آنے کے بعد قیدیوں کے درمیان افرا تفری مچ گئی۔دوسری جانب جیل انتظامیہ کے افسران دعویٰ کر رہے ہیں کہ جیل میں کوئی قیدی ایڈزدہ نہیں۔چند دنوں قبل باغپت ضلع جیل میں مافیا ڈان منا بجرنگی کے قتل کے بعد سے ہی اتر پردیش کی جیلوں میں بند قیدیوں میں خوف وہراس پیدا ہوگیا تھا۔متعدد نے افسران کو خط تحریرکرکے سکیورٹی میں اضافہ کا مطالبہ بھی کیا لیکن اب جیل میں بڑھتی ہوئی مہلک بیماری ایڈز کے واقعات کے انکشاف کے بعد گھبراہٹ میں مبتلا ہوگئے ہیں۔اناو جیل میں بند درجنوں قیدیوں کے ایچ آئی وی سے متاثر پائے جانے کے بعد اس معاملے نے طول پکڑ لیا ہے۔لکھنو جیل میں بند 49 قیدیوں میں بھی ایچ آئی وی پازیٹیو پائے گئے۔ اس کے علاوہ ریاست کی مشہور جیل نینی میں 21 اور غازی آباد ضلع میں ایچ آئی وی پازیٹیو پائے گئے۔ میڈیا اسکین اینڈ ویریفکیشن سیل کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد انتظامیہ نے سبھی متاثرہ قیدیوں کی طبی نگہداشت کی ہدایت جاری کردی۔ مرکزی حکومت کی جانب سے جاری اس رپورٹ کے مطابق اتر پردیش کی مختلف جیلوں میں کل 78739 قیدیوں کے بلڈ سیمپل لئے گئے تھے۔لیباریٹری ٹیسٹ رپورٹ میں 459 قیدی ایچ آئی وی میں مبتلا پائے گئے۔