ٹریفک حادثات،4سالہ بچی سمیت 5افراد جاں بحق

ٹریفک حادثات،4سالہ بچی سمیت 5افراد جاں بحق

ڈیرہ غازیخان‘ گڑھ مہاراجہ‘ روجھان‘ دائرہ دین پناہ (سٹی رپورٹر‘ نمائندہ خصوصی‘ نامہ نگار‘ نمائندہ پاکستان) ٹریفک حادثات (بقیہ نمبر51صفحہ7پر )

کے دوران چار سالہ بچی سمیت 5افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق تھانہ گدائی کے علاقے سخی سرور روڈ پر ببلی پٹرول پمپ کے سامنے سخی سرور کے رہائشی محمد اقبال مجاور اور امین مجاور مہران کارپر ڈیرہ سے سخی سرور جارہے تھے کہ سامنے سے آنے والی ہنڈا کار جس میں رحیم یار خان کے رہائشی محمد اجمل اور اس کی بیوی یاسمین ،رضوانہ بی بی اور محمد عمران سوار تھے زور دار دھماکے سے ٹکراگئے جس سے محمد اقبال مجاور موقع پر جاں بحق ہو گیا اور یاسمین بیگم ہسپتال میں دم توڑ گئی ریسکیو1122 نے باقی زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراما سنٹر میں منتقل کردیاہے۔ تھانہ گدائی پولیس نے ابتدائی معلومات کے بعد کاروائی شروع کردی ۔پولیس زرائع کے مطابق دونوں فریقین نے واقعہ کو اتفاقیہ کرار دیتے ہوئے کاروائی سے انکار کردیا پولیس نے کاریں قبضہ میں لے لیں اور لاشیں ورثاء کے حوالے کردی ہیں۔ گڑھ مہاراجہ سے نامہ نگار کے مطابق گڑھ مہاراجہ پتن روڈ پر تیز رفتارموٹر سائیکل کا ٹائر پھسلنے کی وجہ سے دو افراد اسد عباس ،محمد حسنین سکنہ صادق نہنگ گر کر شدید زخمی ہوگے جن کو ریسکیو1122کے اہلکاروں نے ابتدائی طبی امداد دے کر ٹی ایچ کیو ریفر کیا دوسرا حادثہ گڑھ مہاراجہ کے نزدیک بستی عباس پور کے قریب پیش آیا جہاں پر ایک مسافر بس نمبری1755 LYS جو سیالکوٹ سے بھکر جا رہی تھی کہ اچانک تیز رفتاری کے باعث سٹرک کنارے کھڑے درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں گڑھ مہاراجہ کارہائشی 38سالہ احسان اللہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ نو افراد زخمی ہو گئے جن کو ریسکیو1122،پٹرولنگ پوسٹ دری گوندل کے اہلکاروں زخمیوں کو ہسپتال ریفر کیا ہے۔ روجھان سے نمائندہ پاکستان کے مطابق انڈس ہائی وئے ڈنڈا کوٹ میں تیز رفتار ٹرالے نے روڈ کراس کرتی ہوئی چار سالہ کریم خاتون کو ٹکر مار دی جس سے وہ جاں بحق ہوگئی اطلاع ملنے پر ریسکیو انچارج ملک اعجاز احمد کی نگرانی میں ریسکیو ٹیم پہنچ گئی اور زخمی بچی کو راجن پور ہسپتال شفٹ کرنے کے لیے روانہ ہوئے مگر بچی راستے میں دم توڑ گئی عمرکوٹ پولیس نے ٹرالے حراست میں لیکر ڈارئیور گرفتار کرلیا ہے۔ دائرہ دین پناہ سے نامہ نگار کے مطابق 2روزقبل دائرہ دین پناہ میں موضع ہالہ کے رہائشی60سالہ بزرگ بھکاری غلام فریدبھٹی ٹریفک حادثہ میں شدیدزخمی ہوگیاتھاجسے1122کے ذریعے آرایچ سی دائرہ دین پناہ سے طبی امدادکے بعدتحصیل ہیڈکوارٹرریفرکردیاگیاتھاجوزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہارگیاجسے پولیس تھانہ دائرہ دین پناہ نے شناخت کے بعداسکے ورثاء کے حوالے کردیا۔

حادثات

مزید : ملتان صفحہ آخر