شاہ جمال: نوجوان پراسرار طور پر جاں بحق
شاہ جمال(نمائندہ پاکستان)نو جوان پر اسرار طور پر جاں بحق ہوگیا۔نوجوان محمدوسیم سکنہ محلہ حسین آ باد کو پیٹ میں تکلیف پر رورل ہیلتھ سنٹر شاہ جمال لایا گیا ہسپتال کے ذرائع کے مطابق اسے داخل کر کے معدہ واش کیا گیا تو کسی قسم کی زہریلی (بقیہ نمبر52صفحہ7پر )
شئے کے کوئی آ ثار نظر نا آ ئے اور نہ انہیں اس بات کچھ بتایا گیا تاہم ادویات لکھ کر دے دی گئیں کچھ دیر بعد اسکی طبیعت خراب ہو گئی ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ راستہ میں ہی جاں بحق ہو گیا تاہم کوئی وجہ معلوم نا ہو سکی۔
جاں بحق