پیپلزپارٹی کامراد علی شاہ کودوبارہ وزیر اعلیٰ سندھ بنانے کا اعلان

پیپلزپارٹی کامراد علی شاہ کودوبارہ وزیر اعلیٰ سندھ بنانے کا اعلان

کراچی(سٹاف رپورٹر،نیوز ایجنسیاں)پاکستان پیپلزپارٹی نے سندھ میں حکومت سازی کیلئے پی پی نے تیاریاں مکمل کر لی ہیں، سابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کودوبارہ وزیر اعلی سندھ بنائے جانے کا قوی امکان ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے اپوزیشن لیڈر کیلئے فردوس شمیم کا نام فائنل کرلیاہے۔پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق صوبہ سندھ کی کابینہ کیلئے بھی آئندہ 48گھنٹوں کے دوران نام فائنل کر لیے جائیں گے، سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدوں کیلئے بھی ناموں پر مشاورت کی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی وزیر بلدیا ت کیلئے مضبوط امیدوار ہیں، کہا جا رہا ہے ڈپٹی اسپیکر اسمبلی بھی کراچی سے ہوگا۔واضح رہے انتخابات 2018 میں سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی کو اکثریت حاصل ہے۔

پی پی اعلان

مزید : کراچی صفحہ اول