کوہاٹ:بس آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی ،18مسافر جاں بحق،32زخمی
کوہاٹ (بیورو رپورٹ) کوہاٹ انڈس ہائی وے پر لاچی کے قریب ٹریفک کے المناک حادثے میں 17مسافر جاں بحق اور 32زخمی ہوگئے۔حادثہ بونیر سے کراچی جانیوالی مسافر بس اور آئل ٹینکر کے مابین پیش آیا ۔جاں بحق اور زخمی ہونیوالوں کا تعلق بونیر،شانگلہ اور مردان سے ہے جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔لاشوں اور زخمیوں کو بس کی باڈی کاٹ کر گاڑی سے نکالا گیا ۔لاشوں اور زخمیوں کو کوہاٹ کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا جبکہ حادثے کا مقدمہ تھانہ لاچی میں درج کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بونیر سے کراچی جانیوالی مسافر ڈائیو بس نمبر پشاور PA-3861کوہاٹ انڈس ہائی وے پر لاچی کے قریب خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے سامنے سے آنیوالی خام تیل سے بھری آئل ٹینکر نمبر PLZ-170سے ٹکرا گئی ۔حادثے کا شکار دونوں گاڑیاں آپس میں ٹکرانے کے بعد سڑک کے کنارے کھڈے میں الٹ گئی جسکے نتیجے میں بس میں سوار 17مسافر جاں بحق اور 32زخمی ہوگئے۔جاں بحق ہونیوالوں شانگلہ اور بونیر سے تعلق رکھنے والوں میں مسماۃ کلثوم بی بی ،وجاہت بی بی،ذولقعدہ،مسماۃسباح نور،شیرین زمان،دل رام،اسامہ،نعمان حبیب،صاحب زاد،جان محمد،بخت شیر،گل حکیم،فرمان علی اور دیگر شامل ہیں جبکہ حادثے میں زخمی تمام 32افرادمسماۃ بطور امین ،مسماۃ نازیہ بی بی،سمیع اللہ،ذاکراللہ،عابد،عبدالمعز،امانت خان،سید حذیفہ شاہ،خائستہ رحمان،اعجاز اللہ،ابراہیم،محمد خان،نصیب عمر،مقصود علی،صاحب روسید،حنیف شاہ،معاذ خان،افتخار،سیف الاسلام،نذیر خان،ذاکر،حبیب الرحمان،ولی شاہ،عمیر اور کشمالی خان کا تعلق بھی بونیر،شانگلہ اور مردان سے ہے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور ریسکیو 1122کی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور بس کی باڈی کاٹ کر لاشوں اور زخمیوں کو گاڑی سے نکال کر کوہاٹ کے مختلف ہسپتالوں میں پہنچایا گیا۔حادثے میں شدید زخمی ہونیوالے بعض افراد کی حالت تاحال تشویشناک ہے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔ ادھر حادثے کا مقدمہ تھانہ لاچی میں درج کرتے ہوئے پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
کوہاٹ حادثہ