دانیال عزیز نے سپریم کورٹ فیصلے کے خلاف نظرثانی کی اپیل دائر کردی

دانیال عزیز نے سپریم کورٹ فیصلے کے خلاف نظرثانی کی اپیل دائر کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے سپریم کورٹ فیصلے کے خلاف نظرثانی کی اپیل دائر کرتے ہوئے سزا معطل کرنے کی استدعا کر دی۔ ہفتہ کو سپریم کورٹ میں دانیال عزیز نے سپریم کورٹ فیصلے کے خلاف نظرثانی کی اپیل دائر کر دی۔ دانیال عزیز نے اپیل میں سزا معطل کرنے کی استدعا کی، سپریم کورٹ نے عدلیہ مخالف تقاریر پر دانیال عزیز کو سزا سنائی تھی۔ جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے عدالت برخاستگی تک سزا سنائی تھی، سزا یافتہ ہونے کے باعث دانیال عزیز پانچ سال کیلئے نا اہل ہو گئے تھے۔
دانیال عزیز