ملک میں قیام امن پولیس کے شہداء کی مرہون منت ہے :بلاول بھٹو زرداری

ملک میں قیام امن پولیس کے شہداء کی مرہون منت ہے :بلاول بھٹو زرداری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یوم شہدا پولیس پر پولیس کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن و امان کی بحالی اور دہشتگردی کے خلاف پولیس کے افسران اور جوانوں نے قربانیوں کی لازاول تاریخ رقم کی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ہمارے گلی کوچوں میں آج جو امن اور تحفظ ہے، شہداِ پولیس کی مرہونِ منت ہے شہداِ پولیس کا قوم پر قرض ہے، پاکستانی قوم پولیس کے شہدا کے لواحقین کو اکیلا نہیں چھوڑے گی. انہوں نے کہاکہ پولیس کی خدمات کسی صورت دیگر اداروں سے کم نہیں، انہیں سراہنے کی ضرورت ہے پیپلز پارٹی کی حکومتوں نے ہمیشہ پولیس کی حوصلہ افزائی کی ہے پیپلز پارٹی کی گذشتہ سندھ حکومت نے پولیس شہدا کے لواحقین کے لیئے معاضہ میں اضافہ کیا بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی آئندہ حکومت بھی سندھ پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا تسلسل جاری رکھے گی.

مزید : کراچی صفحہ اول