پی آئی اے چین میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لائے گی، ذرائع

پی آئی اے چین میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لائے گی، ذرائع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آ با د (مانیٹر نگ ڈیسک)شاہین ایئر لائن اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے تنازع کے باعث چین میں پھنسے سینکڑوں پاکستانی تاحال وطن واپسی کے منتظر ہیں۔شاہین ایئر لائن کی پرواز کی منسوخی کے باعث چین کے شہر گوانزو میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے شاہین ایئر کا طیارہ تاحال روانہ نہیں ہو سکا۔ترجمان شاہین ایئر کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے طیارہ بھجوانے کے احکامات نہیں کیے جس کے باعث طیارہ چین کے لیے روانہ نہیں کیا جا سکا۔دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ شاہین ایئر لائن فنی خرابی کے باعث ایک ہفتے سے لاہور ایئر پورٹ پر کھڑے ان فٹ طیارے کو چین بھجوانا چاہ رہی ہے لیکن ایئر مینٹینس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ اس وقت شاہین ایئر لائن کے دو طیارے آپریشنل ہیں اور مالی بحران کے باعث ایئرلائن کے لیے مسافروں کو واپس لانے کے لیے نجی کمپنی کا چارٹرڈ طیارہ کرائے پر لینا بھی ممکن نہیں ہے۔ذرائع سول ایوی ایشن کا کہنا ہے اگر حکومت پاکستان اس معاملے میں مداخلت کرے تو پی آئی اے کے طیارے کے ذریعے چین میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جا سکتا ہے۔جیو نیوز کی جانب سے مسافروں کو پی آئی اے کے ذریعے واپس لانے کی خبر نشر ہونے کے بعد پی آئی اے نے چین میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ای او پی آئی اے مشرف رسول نے چین کے شہر گوانزو میں پھنسے پاکستانیوں کو خصوصی پرواز کے ذریعے واپس لانے کی ہدایت کی ہے۔
پی آئی اے