صوابی،گرینڈ اپوزیشن الائنس کا الیکشن میں دھاندلی کیخلاف احتجاج کا اعلان

صوابی،گرینڈ اپوزیشن الائنس کا الیکشن میں دھاندلی کیخلاف احتجاج کا اعلان

صوابی( بیورورپورٹ)گرینڈ اپوزیشن الائنس ضلع صوابی نے حالیہ عام انتخابات کو یکسر مسترد کر تے ہو ئے اعلان کیا کہ ہے کہ اتحاد کے قائدین کی کال کے مطابق ضلع صوابی میں بھی عام انتخابات میں تاریخ کی بد ترین دھاندلی اور انتخابی نتائج میں ردو بدل کے خلاف بھر پور احتجاجی تحریک چلایا جائیگا۔اس سلسلے میں اے این پی کی ضلعی صدر حاجی امیر الرحمن کی رہائش گاہ پر گرینڈ کا ایک بڑا اجلاس ہوا جس میں جے یو آئی اور ایم ایم اے کے ضلعی امیر مولانا عطاء الحق درویش ، مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر حاجی شیراز خان ، جنرل سیکرٹری حاجی دلدار خان ،پی پی پی کے ضلعی صدر محمد نعیم خان و سابق صدر جاوید اقبال انقلابی،جماعت اسلامی کے ضلعی امیر و ایم ایم اے کے سیکرٹری جنرل محمود الحسن ، قومی وطن پارٹی کے چیر مین مسعود جبار و مرکزی رہنما محمد جمیل ایڈوکیٹ ،جے یو آئی س کے امیر حامد الحق سمیت تمام جماعتوں کے رہنماؤں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں جے یو آئی کے ضلعی تر جمان محمد ہارون حنفی کی سر براہی میں محمد اشفاق ایڈوکیٹ ، محمد جمیل ایڈوکیٹ ، واجد علی شاہ ، حامد الحق و دیگر پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو الائنس کے دستور کے علاوہ تنظیمی ڈھانچے اورآنے والے ضمنی الیکشن کے حوالے سے معاملات طے کرئے گی۔انہوں نے کہا کہ ضلع صوابی میں اپوزیشن جماعتوں کی متحدہ گرینڈ الائنس مضبوط و فعال ہے اس موقع پر اے این پی کے ضلعی صدر و امیدوار پی کے 47حاجی امیر الرحمن کے خلاف قتل کی درج ایف آئی آر کی شدید مذمت کر تے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت اور اعلی حکام غیر جانبدارانہ طور پر تحقیقات کر کے اس جھوٹی ایف آئی آر کو واپس لیا جائے کیونکہ حاجی امیر الرحمن کے سیاسی مخالفین نے ان کو جھوٹے مقدمے میں پھنسانے کی سازش کی ہے #

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر