محلہ ساتھرا کی عوام کی 10اگست کو بلدیہ،ایم سی ڈی پی،شاہرات کیخلاف احتجاج کی دھمکی
مظفرآباد( وقائع نگار خصوصی) محلہ ساتھرا کی عوام نے 10 اگست کو بلدیہ، ایم سی ڈی پی ، شاہرات کی بے حسی سے تنگ آ کر احتجاج کرنے کی دھمکی دے دی ، پینے کے چشموں میں سیوریج لائن شامل کرنے پر اہل محلہ ساتھرامظفرآباد شدید قرب میں مبتلا، مظفرآباد کی مین شاہراہ ساتھرا موڑ میں ایک ہفتہ سیوریج لائن بند ہونے کی وجہ سے سیوریج لائن کا پانی پینے کے پانی میں شامل ہو گیا،محکمہ پبلک ہیلتھ کی جانب سے بھی شہریوں کو پانی کی ترسیل نہیں کی جارہی ، اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت محلہ کے چشمہ سے پانی کی لائنیں لگا کر اپنی ضرورت کے مطابق پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا ہوا تھا لیکن طارق آباد کی آبادی کی گٹر لائن کو اس چشمہ میں ملا دیا گیا ہے جس کے باعث چشمہ کا پانی آلودہ ہو کر اس سے کئی شہری پیٹ اور معدے کے مریض بن کرہسپتال پہنچ گئے ہیں اہل محلہ نے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اگر دو دن کے اندر سیوریج لائن کو ٹھیک کرتے ہوئے اہل محلہ کی مشکلات کو دور نہ کیا گیا تو 10 اگست کو ساتھرا کے مقام پر شدید احتجاج کرینگے جس کی اطلاع ڈی سی مظفرآباد کو پیشگی کر دی گئی ہے۔