ٹانک،جنوبی وزیرستان ملکیتی تنازع،تصادم میں 1جاں بحق، 4زخمی
ٹانک (نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان میں زمین مالکیتی تنازع پر وزیر اور دوتانی قبائل کے مابین خونریز تصادم کے نتیجہ میں ایک ہلاک چار افراد شدید زخمی ہوگئے دوطرفہ گولہ باری کی وجہ سے شہری آبادی نشانہ بن رہی ہے تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان سب ڈویژن وانہ کے علاقہ چینہ خوامیں زمین ملکیتی تنازع پر گزشتہ شب دوتانی اور وزیر قبائل کے مابین خونریز تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں دوتانی قبائل سے تعلق رکھنے والا ایک شخص جسکانام خوشدل بتایا جاتا ہے جاں بحق ہو گیا ہے جبکہ نادر خان اور کوکاڑائی زخمی ہوئے ہیں اسی طرح مخالف فریق وزیر قبائل سے تعلق رکھنے والے دوافراد جنکے نام سیفل اور خان بتائے جاتے ہیں خون ریز جھڑپ میں زخمی ہوئے ہیں ذرائع کے مطابق دونوں قبائل کے درمیان تنازعہ تاحال جاری ہے دونوں قبائل زمیندوز بنائے گئے مورچوں میں مورچہ زن ہیں اور ایک دوسرے پربھاری اور ہلکے ہتھیاریوں کا ازادنہ استعمال کر رہے ہیں ہیں جس کی وجہ سے شہری آبادی نشانہ بن رہی ہے اس سلسہ میں جب ضلعی انتظامیہ جنوبی وزیرستان کے حکام سے رابطہ کیا گیا تو ان کا بتانا تھا کہ فائر بندی کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور امید کی جا رہی ہے کہ شام تک دونو ں قبائل کے درمیان فائر بندی کر دی جائیگی لیکن اس حوالے سے مقامی قبائلیوں نے صحافیوں کے ساتھ رابطہ کرنے پر بتایا کہ فائر بندی کے لئے انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی قسم کے اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر مذکورہ قبائل کے درمیان فوری طور پر فائر بندی نہ کی گئی تو بھاری ہتھیاروں کے آزادانہ استعمال کی وجہ سے شہری آبادی پر بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کے برپا ہو نے کا خطرہ ہے ۔