کائی منجہ کے معمر شخص پر تشدد، بازو توڑ دیا گیا

کائی منجہ کے معمر شخص پر تشدد، بازو توڑ دیا گیا

مظفرآباد(وقائع نگار خصوصی)کائی منجہ کے معمر شخص پر تشدد، بازو توڑ دیا گیا۔متاثرہ بزرگ شہری کی ملزم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ۔چوہدری نیاز محمد ولد جمع خان ساکنہ کائی منجہ جو کہ 70سالہ بوڑھا شخص ہے نے صحافیوں کو بتایا کہ اوورنگزیب ولد سیف دین ساکن کائی منجہ جو بااثر آدمی ہے نے اسلحہ سے لیس ہو کر میرے اوپر قاتلانہ حملہ کر دیا۔اسلحہ لہراتا اور جان سے مارنے کی دھمکی دیتا رہا اور سویٹو کے پہ در پہ وار کر کے میرا بازو توڑ دیا گیا ار میرے جیب سے 16ہزار 5سو روپے بھی نکال لیے۔واقع کے بعد تھانہ پولیس گڑھی دوپٹہ میں درخواست دی۔پولیس نے میڈیکل کروایا۔میڈیکل رپورٹ میں بھی بازو کی ہڈی ٹوٹی ہوئی ہے۔اس کے باوجود ملزم کے خلاف مقدمہ درج نہیں ہوا۔پولیس نے 70ہزار روپے کارروائی کیلئے طلب کیے۔میں نے بیٹے کو کہا کہ بکریاں بیچ کر ان کو پیسے دو تاکہ ہمیں انصاف مل سکے۔بکریاں فروخت ہونے میں تاخیر ہو گئی اور ملزم کے خلاف کارروائی بھی تاخیر کا شکار ہے۔متاثرہ شخص نے آئی جی پی آزادکشمیر ایس ایس پی مظفرآباد سے اپیل کی ہے کہ کارروائی کیلئے ریٹ تھوڑے کم کیے جائیں تاکہ غریب آدمی کو بھی بروقت انصاف مل سکے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر