پولیس کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں،عمارصدیق خان
ٹیکسلا(نمائندہ پاکستان)ممبر صوبائی اسمبلی عمار صدیق خان نے کہا ہے کہ مادر ون پر جان قربان کرنے والے پولیس کے جوانوں کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں،پولیس کے شہداء کی لازوال قربانیوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،دہشت گردی کے خاتمے اور قوم کی جان و مال کے حفاظت کے لئے جان کا نذرانے پیش کرنے والے جوان اس ملک کا مان ہیں،کے پی کے پولیس کی طرح ملک بھر میں پولیس کے لئے اصلاحات کی جائیں گی، وطن کی خاطر جان کا نذرانہ دینے والے جوانوں اور افسران کے خاندانوں کو بے ہارو مدد گار نہیں چھوڑیں گے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے یوم شہداء کے حوالے سے اپنے پیغام میں کیا، عمار صدیق خان نے کہا کہ پولیس کو سیاست سے ااذاد کرینگے، سابق ادوار میں پنجاب کے حکمرانوں نے پولیس کو اپنے ذاتی مقاسد کے لئے استعمال کیا اور شرفاء اور مخالفین کے خلاف پولیس کو استعمال کیا گیا جس سے پنجاب میں پولیس کی شہرت کو نقصان پہنچا ،اور کارکردگی متاثر ہوئی،پولیس نے دہشت گردی کے خلاف بہت قربانیاں دی ہیں،ہمیں پولیس کے لئے عملی اقدامات کرنے ہونگے، ہم پولیس کا مورال بلند کرینگے، انکو جدید اسلحہ سے لیس کرینگے اور تنخواہوں سمیت دیگر مراعت میں بھی اضافہ کیا جائے گا، پولیس کے شہید ہونے والے جوانوں کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں،آیندہ پولیس سیاستدانوں کے بجائے قوم کی جان مال کی محافظ ہوگی،پولیس کی ڈیوٹیاں بہت زیادہ ہیں مگر سہولیات بہت کم اس میں بھی بہتری لائی جائے گی،پولیس کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے دی جانے والی قربانیاں لازوال ہیں ہمیں اپنے شہداء پر فخر ہے جنھوں نے ارض پاک کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ۔