کلرسیداں ،چوروں نے گھرمیں گھس کرنقدی،زیورات اڑالیے

کلرسیداں ،چوروں نے گھرمیں گھس کرنقدی،زیورات اڑالیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کلر سیداں(تحصیل رپورٹر) کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں چوری کی واردات میں نامعلوم ملزمان ہزاروں روپے کی نقدی اور طلائی زیورات لے اڑے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔محمد زبیر سکنہ صاحب دھمیال نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو بتایا کہ میں موہڑہ نجار صاحب دھمیال کلر سیداں کا رہائشی ہوں اور عرصہ گیارہ برس سے روزگار کے سلسلہ میں بیرون ملک کویت مقیم ہوں اور دو ہفتے قبل چھٹی پر گھر آیا ہوں۔گزشتہ رات پونے ایک بجے کے قریب میں اپنے دوست مہمان کیساتھ اپنے گھر سے کچھ فاصلے پر واقع زیر تعمیر درس میں بیٹھا ہواتھا کہ اس دوران میری بیوی دوڑتی ہوئی میرے پاس آئی اور کہا کہ گھر میں چور گھس آئے ہیں جس پر میں بھی فوری طور پر گھر پہنچ گیا۔بیوی نے بتایا کہ میں ہال میں سوئی ہوئی تھی ،مرکزی دروازہ کھلا ہوا تھا جبکہ میرا14 سالہ بیٹا ذیشان بیٹھک میں سویا ہوا تھا کہ اس دوران دو نامعلوم چور مرکزی گیٹ کے راستے اندر داخل ہو گئے اور کمروں کی تلاشی شروع کر دی۔۔گھر میں شور سن کر میں اور بیٹا جاگ گئے جبکہ اتنی دیر میں نامعلوم چور اپنی کارروائی مکمل کرنے کے بعد سیڑھیوں کے ذریعے چھت سے چھلانگ لگا کر فرار ہو گئے۔جب میں نے اپنی بیوی کے ہمراہ سامان کی پڑتال کی تو سٹور میں پڑے ہوئے اٹیچی کیس میں سے پانچ سو دینار،ایک جوڑی جھمکے گانی اور طلائی کڑا جن کا کل وزن چار تولے بنتا ہے موجود نہیں تھا جبکہ چور جاتے ہوئے میرے بیٹے کا قیمتی موبائل بھی ہمراہ لے گئے ۔