خالد مغل کی مسلم لیگ ن کیلئیب گرانقدرخدمات ہیں،شبیراحمد

خالد مغل کی مسلم لیگ ن کیلئیب گرانقدرخدمات ہیں،شبیراحمد

مظفرآباد(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن کے کارکن شبیر احمد چک نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ خالد مغل کی فاروق حیدر اور انکی جماعت کیلئے گرانقدر خدمات ہیں ،خالد مغل کی ایڈجسمنٹ نہ کرنا نہ صرف مسلم لیگی کارکنوں کے ساتھ زیادتی ہوگی بلکہ ایک گرتی دیوار کو سہارا دینے والے معمار کے ہاتھ پاؤں کاٹنے کے مترادف ہے ان خیالات کا اظہار شبیر احمد چک نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ خالد مغل مسلم لیگ ن کی دیوار کا وہ پتھر ہے جس نے مشکل وقت میں فاروق حیدر اور ان کی ٹیم کا ایک سپاہی ہونے کا ثبوت دیا ،انہوں نے کہا کہ خالد مغل ایم ایل اے لیول کا ایک سپاہی کارکن ہونے کی حیثیت رکھتے ہیں مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم پر جتنے بھی الیکشن ہوئے اورا نتخابی مرحلوں میں ن لیگ کی کامیابی کے لیے دن رات محنت کرنے اور سیاسی جوڑ توڑ کرنے میں جتنا کردار خالد مغل کا ہے اسکی اانتہا بیان نہیں کی جاسکتی ،شبیر چک نے مزید کہا کہ خالد مغل وہ نظر یاتی کارکن ہیں جنہوں نے ایک سچا اور پکا سپاہی ہونے کا ثبوت دیا ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کو برسراقتدار آئے ہوئے دوسال کا عرصہ گزر چکا ہے اور مزید وقت گزرنے کا پتہ نہیں چلتا مگر افسوس کی بات ہے کہ اپنے قیمتی شخص کی صوبدایدی عہدوں پر ایڈجسمنٹ نہ کرنا اور ایسے کھرے اور دیانتدار کا رکنوں کی قربانیوں کو بھول جانا ،دیوار تعمیر کرنے والے معماروں کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہے ،شبیر چک نے میڈیا کے توسط سے قائد کشمیر اور ن لیگ کے صدر جناب وزیرا عظم آزادکشمیر راجہ فاروق حید ر خان سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ خالد مغل کی ایڈجسمنٹ کرنے میں تاخیر نہ کریں ،ماضی کی طرح مستقبل قریب میں خالد مغل جیسے نظریاتی لوگوں کی ن لیگ اور فاروق حیدر کو ضرورت محسوس ہوگی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر