ن لیگ ،پیپلز پارٹی کااکٹھے امیدوارلاناخوش آئند ہے،شوکت میر

ن لیگ ،پیپلز پارٹی کااکٹھے امیدوارلاناخوش آئند ہے،شوکت میر

مظفرآباد( بیورورپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی سیکرٹری ریکارڈ شوکت جاوید میر نے پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن کی جانب سے مشترکہ امیدوار سامنے لائے جانے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جمہوریت اچھا انتقام ہے کے نظریے پر چلتے ہوئے ایک بار پھر پاکستان کی سیاست میں ہل چل مچا دی ہے ، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان اتحاد ملک کی سلامتی اور جمہوریت کے لئے ناگزیر ہو چکا ہے ، بلاول بھٹو زرداری نے جس طرح مسئلہ کشمیر کو اپنے انتخابی منشور میں شامل کیا اسی طرح اپوزیشن میں بھی اپنے منشور پر عمل کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو عالمی طاقتوں کے سامنے اجاگر کرنے کے لئے ہر فورم پر جائیں گے اور پی ٹی آئی جو کہ نابالغ جماعت ہے اسے اپوزیشن میں رہتے ہوئے حکومت کرنے اور اپوزیشن میں رہ کر ملک و قوم کی خدمت کیسے کی جاتی ہے یہ سب پاکستان کی دو بڑی سیاسی جماعتیں آئندہ وقت میں کپتان کو سیکھائیں گی ، ان خیالات کااظہار شوکت جاوید میرنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ثابت کر دیا کہ وہ ایک سیاسی گھرانے سے نہیں تعلق نہیں رکھتے بلکہ ان کی رگوں میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کا خون دوڑ رہا ہے یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ ن کے ساتھ ملکر جمہوریت کی مضبوطی و استحکام کے لئے مضبوط اپوزیشن اور مشترکہ امیدوار سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے ، ثابت ہو گیا کہ بے نظیر بھٹو کی بے نظیر سیاسی حکمت عملی پر بلاول بھٹو زرداری عمل پیرا ہو کر اپنے نانا اور شہید ماں کی سیاست کو پروان چڑھائیں گے اور وقت کا تقاضہ ہے کہ تبدیلی کے نعرے لگانے والوں کو تبدیلی کا مقصد صحیح طریقہ سے سمجھایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیرحکومت کی دو سالہ کارکردگی پر چند روز تک تفصیلی بیان جاری کیا جائے گا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر