نقیب اللہ قتل کیس، مزید3 ملزمان کے ریلیز آرڈر جاری

نقیب اللہ قتل کیس، مزید3 ملزمان کے ریلیز آرڈر جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس میں مرکزی ملزم سابق ایس ایس پی ملیر راو انوار کے بعد دیگر3 ملزمان کے ریلیز آرڈر جاری کردیے ہیں۔نقیب اللہ قتل کیس میں ملزمان سابق ڈی ایس پی قمر احمد شیخ، ایس آئی یاسین اور ہیڈ کانسٹیبل خضر حیات شامل ہیں،ملزمان کی گزشتہ سماعت عدالت نے فی کس 10لاکھ روپے کی ضمانت منظور کی تھی۔ملزمان یاسین اور خضر حیات پر نقیب اللہ قتل کیس کا ایک مقدمہ درج ہے جبکہ ملزم قمر احمد شیخ پر نقیب اللہ قتل کیس سے متعلق تین مقدمات زیر سماعت ہیں۔یادرہے کہ ملزم قمر احمد کی تینوں مقدمات میں ضمانت منظور کی جاچکی ہے کیس کے مرکزی ملزم راؤ انوار پہلے سے ہی ضمانت پر رہا ہیں۔