سٹی کورٹ مال خانہ آتشزدگی کا مقدمہ 4ماہ بعد درج

سٹی کورٹ مال خانہ آتشزدگی کا مقدمہ 4ماہ بعد درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (کرائم رپورٹر)سٹی کورٹ مال خانہ آتشزدگی واقعے کا مقدمہ تقریبا چار ماہ بعد سٹی کورٹ تھانے میں درج کرلیا گیا ہے ۔مقدمہ سیشن جج جنوبی کی جانب سے لکھے گئے خط کے بعد درج کیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق گیارہ اپریل کی شب سٹی کورٹ مال خانے میں آگ لگ گئی تھی ۔آگ لگنے کے واقعے میں تین اضلاع کی کیس پراپرٹی جل گئی تھی ۔تقریباً چارہ ماہ بعد سیشن جج جنوبی کے خط میں واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ مال خانے میں آگ تخریب کاری دہشت گردی پھلینے اور ملزمان کو فائدہ پہنچانے کے لئے لگائی گئی تھی۔متاثرہ ڈسٹرکٹس میں جنوبی،شرقی اور وسطی ضلع شامل ہیں۔ایف آئی آر میں تینوں اضلاع جے مال خانوں کے انچارجز کے خلاف غفلت لاپروائی کے تحت کاروائی کا کہا گیا ہے