کراچی،بھتہ خوری کے مجرم کو 10سال قید کی سزا سنادی گئی

کراچی،بھتہ خوری کے مجرم کو 10سال قید کی سزا سنادی گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بھتہ خوری کے الزام میں گرفتار ملزم امتیاز کو جرم ثابت ہونے پر10سال قید کی سزا سنادی ہے۔ہفتہ کوانسدادہشت گردی کی عدالت میں بھتہ خوری کے الزام میں گرفتار ملزم امتیاز کے خلاف بھتہ خوری سے معتلق کیس کی سماعت ہوئی۔ملزم امتیاز کو2016 میں بلا ل کالونی تھانے کی حدود سے گرفتارکیا گیا تھا۔ملزم امتیازپرالزام تھا کہ اس نے شمیم نامی شخص سے 10 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا۔عدالت نے بھتہ خوری ا وراسلحہ کیس میں ملزم کو مجموعی طور پر10سال قید کی سزا سنائی جبکہ50 ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی ہے ۔انسدا دہشت گردی کی ایک اورعدالت نے بھتہ خوری کا الزام ثابت ہونے پرملزم ثمر اور بشیرکو5،5 سال قید اور 20،20ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنادیا۔عدالت نے اپنے حکم نامے میں کہاہے کہ ملزمان کو جرمانے کی عدم ادائیگی پرمزید 1،1سال کی قید کی سزا بھگتانہ پڑے گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر