کلرسیداں،ڈینگی لاروا برآمد، پائپ فیکٹری مالک کیخلاف مقدمہ درج

کلرسیداں،ڈینگی لاروا برآمد، پائپ فیکٹری مالک کیخلاف مقدمہ درج

کلر سیداں(تحصیل رپورٹر) ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر پائپ فیکٹری کے مالک کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ڈی ڈی ایچ او کلر سیداں ڈاکٹر سید عابد حسین شاہ کی ہدایت پر تحصیل اینٹمالوجسٹ قاضی فرحان نے کلر سیداں منگلورہ روڈ پر واقع حافظ پائپ ورکس فیکٹری میں سرویلنس کے دوران ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر فیکٹری کے مالک عبدالحمید کیخلاف استغاثہ مرتب کر کے تھانے بھیج دیا جس پر سب انسپکٹر محمد سفیر نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر