کراچی: شیرشاہ کی دکان میں دھماکا، 2 افرادجاں بحق

کراچی: شیرشاہ کی دکان میں دھماکا، 2 افرادجاں بحق

کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے شیرشاہ میں ایک دکان میں خوفناک دھماکے کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق جبکہ 2زخمی ہوگئے۔عینی شاہدین کے مطابق دھماکے سے گلی کی دکانیں، گھروں اور گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔پولیس کی بتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکا شیرشاہ کالونی میں جناح روڈ کی گلی نمبر 77میں مصطفی مسجد کے قریب ایک دکان میں مبینہ طور پر سیلنڈر پھٹنے سے ہوا جس سے بھگدڑ مچ گئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکا ہوتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جبکہ ریسیکیو اداروں کی ایمبولینسیں اور رضا کار بھی جائے دھماکا پر پہنچ گئے۔واقعے میں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو امدادی اداروں کی مدد سے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ دھماکے میں قربانی کیلئے لائے گئے کچھ مویشی بھی زخمی ہوئے ہیں۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ابتدائی طور پر کسی تخریب کاری کا عنصر نظر نہیں آتا اور یہ دھماکا سلنڈر کا لگتا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر