جلاؤ گھیراؤ سے متعلق کیس میں 4ملزمان کو بری کرنے کا حکم
کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسدادہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ سے متعلق کیس میں عدم ثبوت وشواہد کی بناپر 4 ملزمان لیاقت ،عمیر،عامر اور صادق کو بری کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ہفتہ کو انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت میں جلاؤ گھیراؤ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے موقع پر ملزمان لیاقت ،عمیر،عامر اور صادق پیش ہوئے، جہاں استغاثہ ملزمان کے خلاف ٹھوس ثبوات وشواہد پیش کرنے میں ناکام رہی۔عدالت نے عدم ثبوت وشواہد کی بناپرملزمان لیاقت ،عمیر،عامر اور صادق کو بری کرنے کا حکم دے دیا ۔استغاثہ کے مطابق ملزمان لیاقت ،عمیر،عامر اور صادق کو2013 میں گرفتار کیا گیا تھا ملزمان نے2013 میں ہی ہڑتال کے دوران ٹرک کو آگ لگا کرجلادیا تھا ملزمان کیخلاف مقدمہ تھانہ بلال کالونی میں درج ہے