بلاول کو سازش کے تحت لیاری سے ہرایا گیا،عبدالقادرپٹیل

بلاول کو سازش کے تحت لیاری سے ہرایا گیا،عبدالقادرپٹیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے نو منتخب رکن قومی اسمبلی عبد القادرپٹیل نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو سازش کے تحت لیاری سے ہرایا گیا۔ہم اس دھاندلی کے خلاف پارٹی پالیسی کے تحت پارلیمان سمیت ہر فورم پر آواز بلند کریں گے۔آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے پارلیمان میں جانے سے جمہوریت مزید مضبوط ہوگی ۔ پیپلز پارٹی کے ارکان پارلیمان میں عوام کے مسائل کو اجاگر کریں گے ۔میں اپنے حلقے کے عوام سے وعدہ کرتاہوں کہ ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ ٹاو ن میں اپنے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر عبد القادر پٹیل نے فتح کی خوش میں اونٹ کا صدقہ دیا۔انہوں نے کہا کہ ہم جشن منانے کے موڈ میں نہیں ہیں صرف اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جب میں پیپلز پارٹی کاادنی کارکن این اے 248 سے جیت سکتا ہوں تو بلاول بھٹو زرادری لیاری سے کیسے ہار سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عوام کے لئے میرے دروازے کھلے ہیں ۔پیپلز پارٹی کراچی سمیت سندھ بھر میں عوام کی مزید خدمت کرے گی اور پانی سمیت تمام مسائل وک حل کرنے کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کروں گا۔اس موقع پر مقامی رہنماشہزا د قادری نے عبد القادر پٹیل کو روایتی اجرک کا تحفہ پیش کیا۔