پروین رحمن قتل کیس ،ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

پروین رحمن قتل کیس ،ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت میں اورنگی پائلٹ پراجیکٹ ڈائریکٹر پروین رحمان قتل کیس کی سماعت عدالت نے ملزم عمران سواتی کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 10اگست تک ملتوی کردی۔ہفتہ کوانسداد دہشت گردی عدالت میں اورنگی پائلٹ پراجیکٹ ڈائریکٹر پروین رحمان قتل کیس میں ملزم عمران عرف سواتی کی درخواست ضمانت سے متعلق سماعت ہوئی۔عدالت میں وکیل صلاح الدین پہنور نے دروان سماعت کہاکہ مقتولہ کے لواحقین سمیت مجھے بھی دھمکیاں موصول ہورہی ہیں سپریم کورٹ نے پروین رحمان کے اہل خانہ کو سیکورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا تھا لیکن سپریم کورٹ کے حکم کی ابھی تک تعمیل نہیں ہوسکی پولیس کی جانب سے سیکیورٹی نہیں دی گئی عدالت نے وکیل صفائی کا موقف سنتے ہوئے ملزم عمران عرف سواتی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 10اگست تک کے لیے ملتوئی کردی۔ واضح رہے کہ کیس میں عدالت مفرور ملزمان نورمحمد اور احسان الدین کو اشتہاری قراردے چکی ہے پروین رحمان کو 13 مارچ 2013 میں آفس جاتے ہوئے قتل کردیا گیاتھا

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر