ضلع کونسل مردان کا اجلاس ،9 گست کو طلب

ضلع کونسل مردان کا اجلاس ،9 گست کو طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان(بیورورپورٹ) ضلعی کنونےئر اسد علی نے پارلیمانی لیڈروں سے مشاورت کے بعد کونسل کا اجلاس 9اگست کو صبح دس بجے ڈسٹرکٹ اسمبلی ہال میں طلب کر لیا ہے جس میں قائمقام ضلع ناظم کے انتخاب کے علاوہ کونسل بائی لاز میں ترمیم کی منظوری دی جائے گی۔اپنے دفترمیں پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی نائب ناظم اسد علی نے کہاکہ ضلع ناظم کے مستعفی ہونے کے بعد لوکل گورنمنٹ ایکٹ2013کے سیکشن 124کے تحت قائمقام ضلع ناظم کا انتخاب ضروری ہے اور اسی بناء پرانہوں نے پارلیمانی پارٹیوں کے رہنماؤں سے مشاورت کے بعد کونسل کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ضلع کے وسیع تر مفاد کے لئے ہمیں ماضی کی طرح اس مرحلے پر بھی باہمی افہام و تفہیم کا مظاہرہ کرنا چاہےئے۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ افسر فنانس اینڈ پلاننگ ظہیر الدین بابر،آزاد رکن طارق عزیز، تحریک انصاف کے شاہد باچا،پیپلز پارٹی کے نعیم خان،اے این پی کے ہمایون خان،جماعت اسلامی کے حبیب رسول،مسلم لیگ کے سلیم خان،جمعیت علماء اسلام کے شفیق خان،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ فضل اللہ اور دیگر نے شرکت کی۔یاد رہے کہ عام انتخابات میں حصہ لینے کے لئے ضلع کونسل کے گیارہ اراکین مستعفی ہوئے تھے جن میں سابق ضلع ناظم حمایت اللہ مایار،اپوزیشن لیڈر ملک شوکت،مولانا امانت شاہ حقانی،عبد الستار ،عمر فاروق کاکا خیل،ملک آیاز،عادل نواز،نعیمہ ناز،ساجدہ حنیف اورسعدیہ مایار نے اپنی نشستوں سے استعفے دیے تھے جبکہ ضلع کونسل کے رکن مختیار خان کی وفات اور خاتون رکن نائلہ بیگم کی سرکاری ملازمت کے بعد یہ دو نشستیں بھی خالی ہوئی تھی۔قائمقام ضلع ناظم کے انتخاب میں کونسل کے100اراکین حصہ لیں گے جس میں قائمقام ضلع ناظم کی نشست کے لئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت سادہ اکثریت کے لئے 57اراکین کی اکثریت درکار ہو گی۔